عراق کے وزيراعظم کل چار روزہ دورے پر ہندستان پہنچيں گے
02:38AM Thu 22 Aug, 2013
عراق کے وزيراعظم کل چار روزہ دورے پر ہندستان پہنچيں گے
نئى دہلى، 21 اگست (يو اين آئى) عراق کے وزيراعظم نورى المالکى ہندستان کے چار روزہ دورے پر کل يہاں پہنچيں گے۔ گزشتہ چار دہائيوں ميں کسى عراقى سربراہ مملکت کا يہ پہلا دورہ ہند ہوگا۔گزشتہ 38 برسوں کے دوران ہندستان کا کوئى بھى وزيراعظم عراق نہيں گيا ہے۔ سال 1975 ميں اس وقت کى وزيراعظم اندراگاندھى وہاں گئى تھيں ۔ وزارت خارجہ ميں جوائنٹ سکريٹرى (برائے خليجى خطہ) مردل کمار نے آج يہاں بتايا کہ گزشتہ چند دہائيوں ميں مختلف وجوہات سے دونوں ملکوں کے تعلقات ميں کچھ سرد مہرى آگئى تھى ليکن اب دونوں فريق ان ميں پرانى گرمجوشى لانا چاہتے ہيں