ملک کے لئے سبسیڈی چھوڑ دیں ۔تیل کمپنیاں
12:59PM Sat 16 Aug, 2014
بھٹکلیس نیوز/16اگست،14
بنگلور/صارفین کو ایل پی جی سبسیڈی دینے کے بعد تیل کمپنیاں اب صارفین کو منا رہی ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر گھر یلو ایل پی جی سلینڈر پر دی جانے والی سبسیڈی چھوڑ کر "مبینہ ملک کی تعمیر میں حصہ لیں شہر اور ریاست کے دوسرے حصوں کے ایل پی جی صارفین کو ڈیلروں سے مسیج مل رہے ہیں" ملک کی تعمیر میں شامل ہونا چاہتے ہیں ؟یہ آسان ہے ،محض ایل پی جی کی سبسیڈی چھوڑ دیجیئے ،تیل کی کمپنیوں کے ویب سائٹ پرجائیے یا تفصیلات کے لئے ڈسٹری بیوٹرس سے رابطہ کریں ، تیل کی تینوں کمپنیوں کے افسران کا دعویٰ ہے اس طرزسے جو ایک سبسیڈی کے بغیر والا سلینڈر حاصل کر نے کی طاقت رکھتے ہیں انکو فی سلینڈر 422/روپئے کے بجائے 955/روپیوں میں خریدنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،اس سے حکومت پر بوجھ گھٹے گا جو سبسیڈی کی رقم ترقیات کے پراجکٹ کے لئے استعمال کرسکتی ہے، مسیج بھیجنے کے بعد انڈین کے ہندوستان بھر میں 1471/گاہکوں نے اپنی سبسیڈی چھوڑ دی ہے، تیل کمپنیوں کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ کمپنیاں ایندھن عالمی مارکیٹ میں خریدتی ہیں اور صارفین کو سبسیڈی کی شرح پر دیتی ہیں ،لیکن حکومت کو فوراًسبسیڈی کمپنیوں کو بڑھتی ہوئی کمیٹمینٹوں کے لئے جدو جہد کرنی پڑتی ہے جو کئی کروڑ روپیوں تک پہنچ جاتی ہے،13 ۔2012ءمیں تقریبا 13/کروڑ صارفین کے لئے سبسیڈی کی رقم کل 40،000/کروڑ روپئے ہوئی ،بنگلور ڈویژن کے لئے آئی او سی کے سربراہ ابھیجیت ڈی نے کہا "ایل پی جی کی سبسیڈی واپس لینے کی اسکیم ماضی میں بھی تھی اب ہم ایس ایم ایس کے ذریوے اسے کچھ دھکا دے رہے ہیں اور سبسیڈی چھوڑنے والوں کے نام بھی ہمارے ویب سائٹ پر ڈال رہے ہیں ،تاکہ دوسروں کو تر غیب ملے ،ہمارے صارفین بنیاد کے گُل ایک فیصد نے ماضی میں اپنی سبسیڈی چھوڑ دی ہے
A.H.K