بلند شہر : حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی تین طلاق متاثرہ مسلم خاتون پر تیزاب حملہ ، حالت سنگین

11:24AM Thu 13 Sep, 2018

بلند شہر میں حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی تین طلاق متاثرہ مسلم خاتون پر جمعرات کو نامعلوم بائیک سواروں نے تیزاب سے حملہ کردیا ۔ تیزاب حملہ میں خاتون بری طرح سے جھلس گئی اور اس کو سنگین حالات میں بابو بنارسی داس ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ یہ واقعہ بلند شہر نگر کوتوالی حلقہ کے ڈپٹی گنج چوکی کے پاس پیش آیا ۔ فی الحال پولیس کے اعلی افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے ۔
 متاثرہ خاتون دہلی کی رہنے والی ہے اور اس کا سسرال بلند شہر کے اگوتا تھانہ علاقہ کے جولی گڑھ میں ہے ۔ متاثرہ کا اپنے سسرال اور شوہر سے تین طلاق کا تنازع چل رہا ہے ۔ متاثرہ اپنے شوہر پر تین طلاق کے بعد دیور سے حلالہ کرنے کا دباو بنانے کا بھی الزام عائد کرچکی ہے ۔