ہماری ذاتی زمین کی کھدائی کو اخبارات نے غلط رنگ دے دیا ہے ؛ انصار چنا
06:04AM Wed 20 Nov, 2013
ہماری ذاتی زمین کی کھدائی کو اخبارات نے غلط رنگ دے دیا ہے ؛ انصار چنا
بھٹکلیس نیوز / 20 نومبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی)" نیو انگلش اسکول کے پیچھے سونارکیری میں واقع نبیلہ شارق دامدا کے نام پرتین گنٹہ ہماری ذاتی رجسٹرڈ زمین پر کھدائی کو مقامی اخبارات نے غلط رنگ دے کر اسے غیر قانونی کانکنی کا نام دے دیا ہے " اس طرح کا الزام یہاں آئی بی میں منعقد اخباری کانفرنس میں جناب انصار صاحب چنا اور ان کے ساتھیوں نے لگایا وہ یہاں ان اخبارات پر حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اخباری نمائندوں کو حقیقت سے آگاہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چند شر پسند عناصر جن کا اس جگہ سےکوئی لینا دینانہیں ہے بے جا الزامات لگا کر ہمارے تعمیراتی کام کو رکوانا چاہ رہے ہیں ۔حلانکہ اس سلسلہ میں ہمیں ہر طرف سے تعمیراتی کام کی اجازت مل چکی ہے ۔
اس موقع پر انصار چنا صاحب نے زمین کے متعلق ضروری دستاویزات بھی اخباری نمائندوں کو دکھائے اور حقیقی خبر شائع کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ جناب شہباز دامدا اور دیگر موجود تھے ۔