بی جے پی ایم ایل اے نے سوشل میڈیا پر مچائی کھلبلی ، سونالی بیندرے کی موت مان کر پیش کر دی خراج عقیدت

12:33PM Sat 8 Sep, 2018

بی جے پی  ایم ایل اے رام کدم کا ایک ٹویٹ نہ صرف ان پر بلکہ ان کی پارٹی پر بھی بھاری پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر قابل اعتراض ٹویٹ کر کے پااٹی اور اپنے لئے مشکلیں کھڑی کر دی ہیں۔ انہوں نے بغیر  صحیح جانکاری لئے بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کو ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کر دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی رام کدم نے اپناٹویٹ ڈلیٹ کیا اور سونالی کی صحت کی دعاسے متعلق ٹویٹ کر دیا۔۔۔لیکن تب تک ان کے پرانے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا تھا۔ اس سے پہلے رام کدم " لڑکی بھگانے" کا آفر دیکر تنازع میں پھنس چکے ہیں۔
 بتایا جا رہا ہے کہ رام کدم کو وہاٹس ایپ پر ایک میسیج ملا تھا جس میں لکھا تھا ، " ہندی مراٹھی سنیما پر راج کرنے والیں اور سب کی چہیتی سونالی بیندرے نہیں رہیں"۔ اسے انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کر دیا اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کر دی۔
بعد میں جب انہیں ٹرول کیا جانے لگا تب انہوں نے ٹویٹ ڈلیٹ کرتے ہوئے لکھا " سونالی بیندرے کے بارے میں یہ افواہ تھی۔ میں ان کی اچھی صحت اور جلد ٹھیک ہونے کیلئے دعاء کرتا ہوں"۔
بتادیں کہ سونالی اس وقت کینسر جیسی بڑی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ اس کے علاج میں کیموتھیریپی کی وجہ سے انہیں اپنے بالوں کو بھی ہٹوانا پرا تھا۔ وہ امریکہ میں علاج کرا رہی ہیں اور اپنے علاج سے متعلق اپڈیٹ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔