سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد
02:03PM Thu 12 Apr, 2018
سعودی عرب میں خواتین کی میراتھن دوڑ کے بعد پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب خواتین سائیکل ریس میں شرکت کرتی نظر آئیں۔ یہ ریس ساحلی شہر جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔ ’بی فرسٹ ‘نام کے ایک گروپ کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس مقابلے کی شرکاء کو 10 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا تھی جو کہ ارویٰ المعودی نامی خاتون اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔