جب تک کشمیر میں ہندو راجہ تھا، ہندو اور سکھ محفوظ تھے: یوگی آدیتہ ناتھ
03:19PM Mon 29 Oct, 2018
گرونانک کے 550 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر منعقدہ بی جے پی کے ایک پروگرام میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کشمیر میں سیکورٹی سے متعلق حالاتوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کا،’’ جب تک کشمیر میں ہندو راجہ تھا، ہندو اور سکھ محفوظ تھے۔ جب ہندو راجہ کا زوال ہوا، ہندوں کا بھی زوال ہونا شروع ہو گیا‘۔ انہوں نے پوچھا، ’’ آج وہاں کی حالات کیا ہیں؟ کیا کوئی خود کو محفوظ بول سکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا، ’’ ہمیں تاریخ سے سیکھنا چاہے‘۔
بی جے پی کا یہ سکھ سماگن پروگرام لکھنئو میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا تھا کہ سب کے لئے قوم پرستی سب سے بڑا مذہب ہونا چاہئے اور نکسلزم، دہشت گردی، بدعنوانی اور ملک کے مخالف کام کرنے والوں کے خلاف اجتماعی آواز اٹھانی چاہے۔