لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری جلد کریں گے سعودی عرب کا دورہ

12:57PM Tue 27 Feb, 2018

بیروت۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم  کے پریس دفتر کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نجار الالولا نے مسٹر حریری کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔ مسٹر حریری نے آج بیروت میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب کا اہم مقصد لبنان کی مکمل آزادی ہے۔ غور طلب ہے کہ نومبر 2017 میں مسٹر حریری نے ریاض سے نشر اپنے ایک خطاب میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن کچھ ہفتوں کے بعد مسٹر حریری نے بیروت لوٹ کر اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پورے واقعہ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان علاقائی مسابقت کے طور پر دیکھا گیا تھا۔