بی جے پی رام مندرتعمیرکے لئے پابندعہد، کانگریس کررہی ہے رخنہ اندازی: امت شاہ
04:22PM Wed 30 Jan, 2019
Share:
بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ نے کہا ہے کہ رام جنم بھومی پرشانداررام مندرجلد ازجلد تعمیرہو، اس کے لئے بی جے پی پابند عہد ہے۔ نیاس کی 42 ایکڑزمین واپس دینے کا فیصلہ کرکے ہم نے سپریم کورٹ کوخط بھیج دیا ہے۔ کانگریس کے وکیل عدالت میں کیس نہیں چلنے دیتے۔ کیس چلتا ہے تومواخذہ کی نوٹس لاتے ہیں۔
انہوں نےکانگریس صدرراہل گاندھی پرگوا کے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرکے ملاقات کے بعد عائد الزامات پربھی پلٹ وارکیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ بیمارآدمی کا نام لے کروہ جھوٹ بول رہے ہیں اوران کا یہ بیان دکھاتا ہے کہ وہ کتنےغیرحساس ہیں۔
شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے"عزیزم راہل آپ نے ایک ایسے آدمی کے نام پرجھوٹ بولا ہے، جو بیماری سے لڑرہے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ آپ کتنے غیرحساس ہیں"۔
اس سے قبل گوا کے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرنے کانگریس صدرراہل گاندھی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رافیل کے موضوع پرجھوٹ بول رہے ہیں۔ پاریکرنے اس معاملے پرراہل گاندھی کوایک خط لکھا ہے۔ پاریکرکے مطابق راہل گاندھی سے صرف 5 منٹ کے لئے ان کی ملاقات ہوئی تھی اوراس دوران رافیل کے موضوع پرکوئی بات نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ منگل کومنوہرپاریکرسے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیردفاع منوہرپاریکرکورافیل کی نئی ڈیل کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔ راہل گاندھی نے بوتھ سطح کے کارکنان سے کہا تھا "دوستوں سابق وزیردفاع منوہرپاریکرنے واضح طورپرکہا ہے کہ رافیل کی جس ڈیل کو وزیراعظم نریندرمودی نے فائنل کیا، اس میں ان کا کوئی رول نہیں تھا"۔
قابل ذکرہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی نے منگل کوگوا کے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرسے ملاقات کی تھی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ملاقات میں راہل گاندھی نے رافیل ڈیل کا موضوع اٹھایا۔ وہیں گوا کانگریس کے لیڈروں نے بتایا تھا کہ راہل گاندھی نجی دورے پرہیں اورمنوہرپاریکرکی صحت سے متعلق خیریت دریافت کرنے پہنچے تھے۔ منوہرپاریکرسے ملاقات کو ذاتی ملاقات بتاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا "آج صبح میں نے گوا کے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرسے ملاقات کی۔ میں نے ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔ یہ ایک نجی دورہ تھا"۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا "دوستوں سابق وزیردفاع منوہرپاریکرنے واضح طورپرکہا ہے کہ رافیل کی جس ڈیل کووزیراعظم مودی نے فائنل کیا اس میں ان کا کوئی رول نہیں تھا"۔