انجمن کالج کے اساتذہ کے لیے شابندری محسن صاحب نے دی آن لائن کلاسس کی تربیت

03:21PM Sat 30 May, 2020

بھٹکل: 30 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے کالج بورڈ سکریٹری جناب محمد محسن شابندری صاحب نے لاک ڈاؤن کے اس دور میں طلبہ کے اوقات کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اساتذہ کو آن لائن کلاسس کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ اسی کے تحت آج جناب محسن شابندری صاحب نے انجمن میں ایک نشست منعقد کی جس میں انہوں نے اساتذہ کو اس تعلق سے مفید معلومات فراہم کی۔ انہوں نے گوگل اور دوسری کمپنیوں کے سوفٹ وئیر کے ذریعے آن لائن کلاسس کو مفید اور بہترین بنانے کا طریقہ بتایا جس کو اساتذہ نے پسند کیا۔ انجمن ڈگری کالج کے پرنسپال جناب مشتاق احمد نے محسن شابندری صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس طرح کے مزید سیشن منعقد کرن کی گزارش کرتے ہوئے آن لائن کلاسس کے لیے پیش رفت کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ اس نشست میں انجمن پی یو کالج اور ڈگری کالج کے اکثر اساتذہ موجود تھے۔ نشست کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ماسک بھی پہنا گیا تھا۔