بھارت بند کا اثر؛ بھٹکل میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند؛ تمام اسکول و کالجس میں تعطیل

04:16PM Mon 10 Sep, 2018

بھٹکل: 10 ستمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت کو گھیرنے کیلئے کانگریس نے آج بھارت بند بلایا ہے جس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے اور ہر جانب سے مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ کی نعرے بازی کی جارہی ہے۔ بھٹکل میں بھی آج  بند کے پیش نظر صبح سے تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور اسکول و کالجس بند رکھے  گئے ہیں  جبکہ آٹو رکشہ سرویس کے علاوہ بس، ٹیکسی وغیرہ سب راستوں سے غائب ہیں ۔ ایسے میں بھٹکل میں پولس کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولس حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔