کر نا ٹک کیلئے ریلوے بجٹ میں متعدد تحا ئف کی توقع
04:45PM Mon 9 Jun, 2014
بھٹکلیس نیوز / 09 جون،2014
بنگلور۔کئی سالوں سے التواء میں پڑے ہو ئے کر نا ٹک کے منصو بو ں کیلئے اگلے مہینے میں پیش کئے جا نے والے بجٹ میں ریا ست کو فو قیت دی جا ئیگی ، مر کزی وزیر ریلو ے ڈی وی سدا نند گو ڈا نے یہ خیا ل ظا ہر کیا ہے ، اس مر تبہ مر کزی ریلوے کے بجٹ میں کر نا ٹک اور اتر پر دیش کو پہلی تر جیح دی جا ئے گی اسکے بعد بقیہ منصو بے نا فذ کئے جا ئیں گے ، اس سلسلہ میں کر نا ٹک اور اتر پر دیش ریلوے افسروں کو رپورٹ پیش کر نے کی ہدا یت دی ہے ،دو نوں افسروں کے سا تھ ایک راونڈ کی با ت چیت کیلئے سدا نند گوڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے ، اس کے مطا بق منصو بوں کی فہرست تیا ر کر نےکی ہدایت دی گئی ہے۔ با وثو ق ذرا ئع سے ملنے والی اطلاع کے مطا بق ریاستی حکو متیں ریلوے منصو بوں کیلئے 50فیصد گرانٹ اور زمین فراہم کی جانے کی صورت میں منصوبوں کو تیزی سے نافذ کر نا ہو گا ، خصوصی طور پر کر ناٹک اور اتر پر دیش کیلئے نا فذ کردہ اسکیموں کی تفصیل حا صل کی جا چکی ہے ، اس سے قبل سابق مر کزی وزیر ایم ملیکا ر جن کھر گے کی میعاد میں نا فذ کئے گئے منصو بوں کو جا ری رکھنے اور ریلوے کے کنکشن والے اضلاع کو بھی سرویس فراہم کر نے کیلئے دلچسپی ظا ہر کی ہے ۔
میسور تا تلواڑی ، منگلور کیلئے علیحدہ ریلوے کارپو ریشن ، بنگلور کے مسا فروں کیلئے میٹرو ٹرین کا تعمیری کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا ، بنگلور ،منگلور انٹر سٹی ، بنگلور ریلوے کو بین الاقوامی درجہ دیا جا ئیگا ، کے آرپو رم ۔ملیشورم ریلوے اسٹیشن کیلئے زیا دہ بنیادی سہولت فراہم کر نے پر فو قیت دی جا ئے گی، اسی طر ح ہبلی ریلوے کارپو ریشن کی تجدید کر کے بنگلور ممبئی کے در میان خصوصی ٹرین دہلی ،بنگلور کے درمیان زیا دہ ٹرین سرویس شرو ع کر نے کیلئے فو قیت دی جا ئے گی ۔
کر نا ٹک کی طر ح اتر پر دیش کیلئے بھی سدا نند گو ڈا نے اولین تر جیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اسکی وجہ نریندر مودی اسی ریا ست سے انتخابات میں امیدوار تھے جس کے سبب اتر پر دیش کو بھی زیا دہ ٹرین سرویس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وارانسی کو بھی خصوصی ٹرین سرویس دستیا ب ہو گی ۔ دہلی ،ممبئی ،کولکتہ،بنگلور، چنئی سمیت مہا نگروں سے وارانسی کو روانہ ہو نے والی خصوصیٹرینوں کا اعلان کیا جا ئیگا ۔البتہ ریل کرایہ میں اضا فہ کا امکان کم ہے،گوڈس اور ائر کنڈیشن کے کرایہ میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ سدا نندگوڈا کے زیر غور ہے ، اس سلسلہ میں ریلوے بورڈ کے افسروں کے ساتھ تبا دلہ خیال کر کے آ خر میں وزیر اعظم کی منظوری حاصل کر نے کے بعد اسکو عمل میں لایا جا ئے گا ،اسی طر ح پہلی مر تبہ ریلوے بجٹ پیش کر نے والے سدانند گوڈانے بجٹ میں مسا فروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سب سے پہلے تر جیح دی ہے ،خصو صاً خو اتین مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے خواتین سیکو رٹی دینے کو فو قیت دیں گے