جامعہ عبداللہ ابن ام مکتوم کے ذمہ داران کی بھٹکلیس سے خصوصی ملاقات؛ نابینا اور گونگے بہرے طلبہ کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل
01:46PM Fri 1 Mar, 2019
بھٹکل: 01 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سرزمین پونہ مہاراشٹرا میں جامعہ عبداللہ ابن ام مکتوم کے نام سے اپنی نوعیت کا پہلا اور نرالا مدرسہ ہے جہاں پر خصوصا نابینا طلبہ کو بریل زبان (جو ابھرے ہوئے چھ لفظوں پر مبنی ہوتی ہے جسے نابینا افراد انگلیوں کے پوروں سے چھو کر پڑھتے ہیں) میں اور گونگے بہرے طلبہ کو اشاروں اور بورڈ کے سہارے دینی اور عصری تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔
اس کے ذمہ داران نے آج بھٹکلیس ٹیم سے ملاقات کی اور مدرسے کے مقاصد کو بیان کیا، انہوں نے بھٹکلیس سے ملاقات کے دوران کہا کہ چونکہ یہ بچے معذور ہوتے ہیں اس لیے والدین ان کو کسی بھی مشنری اسکول کے حوالہ کرتے ہیں جہاں والدین ان کی پڑھائی کے تعلق سے خاص توجہ نہیں دے پاتے اس لیے ایسے طلبہ میں غلط عقائد بھر جاتے اور وہ بڑے ہوکر شرک و کفر کی گندگی میں چلے جاتے ہیں۔ اس لیے جامعہ عبداللہ ابن ام مکتوم کے نام سے پونہ میں خصوصی مدرسے کا قیام عمل میں آیا جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
ذمہ داران نے بتایا کہ یہاں پر دو الگ الگ شعبے قائم ہیں جس میں سے ایک اسلامی علوم کے لیے ہے جبکہ دوسرا علوم عصری پر مشتمل ہے۔ علوم اسلامی میں طلبہ کو دیینات، ناظرہ قرآن، حفظ، اور ائمہ کا کورس کرایا جاتا ہے جبکہ علوم عصری میں نابینا ٹیچر کے ذریعے سے دسویں تک کی تعلیم دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر وغیرہ کی بنیادی تعلیم بھی دی جاتی ہے جس کو حکومت کی طرف سے بھی منظوری مل چکی ہے۔
اس موقع پر بھٹکلیس ڈاٹ کوم کے بانی و صدر جناب محسن شابندری صاحب، ڈائریکٹر جناب جیلانی شابندری صاحب، بھٹکلیس کے نمائندے جناب رضوان گنگاولی وغیرہ موجود تھے۔
تاہم مدرسے کے لیے وسیع و عریض زمین، درسگاہ کی بلڈنگ، ہوسٹل، مسجد وغیرہ کے لیے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے اس کے لیے مدرسے کے ذمہ داران نے بھٹکلیس کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مدرسے کے لیے اپنا مالی تعاون پیش کریں۔
ان سے رابطہ کرنے کے لیے ان نمبرات پر فون کرسکتے ہیں۔00918149267567/ 00917276767891 جبکہ بیرون ہند خلیج میں رہنے والے حضرات جناب فضل الرحمٰن منیری صاحب سے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔00966504312436
مالی تعاون کرنے والے حضرات ذیل میں دی گئی تفصیلات پر اپنی رقم بھیج سکتے ہیں یہ اکاؤنٹ مدرسہ کا ہی ہے۔
ANWAR-E-HIDAYAT TRUST
BANK OF MAHARASHTRA
ACOUNT NO: 60209828384
BRANCH: SALUNKHE VIHAR ROAD, IFSC CODE: MAHB 0001210