ریسارٹ میں مقیم اراکین اسمبلی سے پوچھ تاچھ
04:00PM Thu 14 Sep, 2017
ٹمل ناڈوپولیس اور کورگ ضلع پولیں کے درمیان جھگڑا
بنگلور( بھٹکلیس نیوز): کورگ ضلع کے سدا پور کے قریب ایک ریسارٹ میں مقیم اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے اراکین اسمبلی سے پوچھ تاچھ کرنے آئی ٹمل ناڈو کی پولیس کے ساتھ کورگ ضلع کے پولیس کے درمیان زبردست نوک جھونک ہوئی اور ٹمل ناڈو پولیس کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا ۔ پارٹی کے الگ گروپ کے لیڈر اور ڈپٹی جنرل سکریٹری ٹی ٹی وی دناکرن نے ٹمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے پلن سوامی اور نائب وزیر پنیر سیلوم کے خلاف بغاوت شروع کردی ہے اور اپنے گروپ میں 20سے زائد اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر کورگ ضلع پہنچ گیا تھا۔تمام اراکین اسمبلی مڈیکیری کے پاس ایک ریسارٹ میں مقیم تھے۔ ٹمل ناڈو کے کئی ٹی وی چینل کے صحافی اور کیمرہ مین پہنچ جانے پر انہیں سونڈے کوپہ کے ریسارٹ کے لئے منتقل ہونا پڑا تھا۔ اس کی اطلاع ملنے پر ٹمل ناڈو کی پولیس اچانک یہاں ریسارٹ پر چھاپہ مارا اور اراکین اسمبلی سے
پوچھ تاچھ کرنے لگی۔اس کی اطلاع ملنے پر کورگ ضلع کے پولیس اہلکار موقعہ واردات پر پہنچ کر ٹمل ناڈو پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کام کاج میں روکاوٹ ڈالی۔ ٹمل ناڈو پولیس کے پاس کوئی سرچ وارنٹ اور پوچھ کے لئے کوئی سرکاری حکمنامہ یا عدالت سے کوئی نوٹس حاصل کیا تھا۔ اس لئے جانچ ۔تلاش اور پوچھ تاچھ کا موقعہ نہیں دیا۔ کورگ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجندر پرساد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دناکرن نے انہیں ایک یادداشت پیش کرکے پولیس سیکیورٹی فراہم کرانے کی ماگ کی تھی۔اس لئے تمام اراکین اسمبلی کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔