انجمن ڈگری کالج میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد
04:28PM Thu 31 Jan, 2019
کھیل نظم و ضبط کا پابند بناتا ہے۔معاذ شابندری
بھٹکل: 31 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج اینڈ پی جی سینٹر بھٹکل میں آج صبح سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوا۔
انجمن آباد میدان میں منعقد اس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور صحافی ، بھٹکلیس ڈاٹ کوم کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب معاذ شابندری صاحب شریک تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کھیل مقابلوں کو صحت اور تعلیم کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے طالب علم نظم و ضبط کا پابند ہوتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر سابق صدر مرحوم اے پی جے عبدالکلام سے لیے گئے اپنے ایک انٹریو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر نوجوانوں کو ان کی زندگی کے مقصد کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔
جناب معاذ صاحب نے کہا کہ موجودہ دور میں بہت سے طلبہ بے مقصد زندگی جیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی زندگی کا ہدف متعین کرنے اور اس کے پیچھے تیاری کرنے کا مشورہ دیا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر انجمن پی یو کالج اینڈ ڈگری سینٹر کے سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب اور دیگر نے بھی موقع کی مناسبت کے اپنے خیالات ظاہر کیے۔
ڈائس پر جنرل سکریٹری انجمن جناب صدیق اسماعیل صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب ،پرنسپال کالج اور دیگر حضرات موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے بعد طلبہ کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔