اکتوبر کے مہینہ میں پٹرول کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ، ڈیزل دوبارہ مہنگا

04:18AM Sun 16 Oct, 2016

نئی دہلی۔ تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمت ایک روپے 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمت دو روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمت آج آدھی رات سے نافذ ہوجائے گی اور اس میں ٹیکس الگ ہوں گے۔ سرکاری سیکٹر کی تیل کی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے دیر شام یہاں ایک بیان میں بتایا کہ نظر ثانی شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت دہلی میں 66.45 روپے، کولکتہ میں 69.08 روپے، ممبئی میں 72.83 روپے اور چنئی میں 65.96 روپے ہوں گے۔ ڈیزل کی قیمت دہلی میں 55.38 روپے، کولکتہ میں 57.64 روپے، ممبئی میں 61.05 روپے اور چنئی میں 65.96 روپے ہوگی۔ اس سے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چار اکتوبر کو بھی اضافہ کیا گیا تھا۔