اسلامیہ اینگلواردوھائی اسکول میں سائنس،آرٹس اینڈ کرافٹ کا اہتمام
03:20PM Sun 19 Jan, 2020
بھٹکل: 19 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) طلبہ کے اندر کی چھپی صلاحیتوں کواجاگر کرنے اورانہیں تعلیمی چیزوں میں منہمک کرنے اور مستقبل میں تجربہ حاصل کرنے کے لیے آج بھٹکل کےمشہور ومعروف اور قدیم اسکول اسلامیہ اینگلواردو ہائی بھٹکل میں سائنس ،آرٹس اینڈ کرافٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں جملہ سائنس کے65 ماڈلس، آرٹس اینڈکرافٹ کے160ماڈلس،اور کمپیوٹر سیکشن کےالگ الگ 10 پاورپائنٹ پریزنٹیشن پیش کئے گئے اس موقع پر اس نمائش کاافتتاح جناب اسماعیل صدیق(جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین ،بھٹکل)اور جناب اسحاق شاہ بندری(ایڈیشنل جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین ،بھٹکل)نے کیا انہوں نے اس موقع پر طلباء کی کوششوں کوسراہااور جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی معلومات پر بہترین ماڈلزپرمبارکباد ی پیش کی ۔
اس موقع پر جناب محسن شاہ بندری (کالج بورڈ سکریٹری)نے طلباء کی محنت پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازااور آئندہ اس طرح کے پروگرام کے لیے عملی طور پر ہرطرح کاتعاون دینے کااظہارکیا،اسکے علاوہ بچوں کے سرپرست و دیگر حضرات نے بھی اس نمائش کی کافی سراہناکی انشاءاللہ کل بھی صبح 10سے 2بجے تک اس نمائش کا اہتمام رہے گا-