اے پی سی آر کی طرف بے گناہوں کو مفت قانونی امداد

03:37PM Mon 6 Mar, 2017

بنگلور:(عبدالخالق) عوام کو قانونی نظام اور حقوق سے واقف کرانے بے قصور لوگوں پر مظالم اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور مجبور لوگوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کی غرض سے اسوسی ایشن فار پروٹکشن آف سیول رائیٹس (اے پی سی آر) نامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے اے پی سی آر کرناٹک چارٹر کے سکریڑی اڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ 2008میں اس ادارے کاقیام عمل میں آیا یہ ادارہ مستحق اور مجبور لوگوں کو قانونی امداد اور خدمت کرتا آرہا ہے اور عوام کے اندر قانونی بیداری پید اکرنے کیلئے وقتا فوقتاورکشاپ منعقد کرکے لوگوں کو قانونی سیاسی وسماجی حقوق کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ جیسے معاملات میں غیر منصانہ کاروائیوں کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔حق تعلیم (آرٹی ای ) حق معلومات (آرٹی آئی ) جیسے قوانین سے واقف کرایا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ عوام کے اندر بیداری پیدا کرنے کے لئے کتابیں ، لٹر یچر وغیرہ کی اشاعت اور تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے سروے اور ٹریننگ کرائی جاتی ہے اوڈکیٹ نیاز نے بتایا کہ اے پی سی آر نے کئی بے گناہ گرفتار شدہ نوجوانوں کی رہائی میں اہم رول ادا کیا ہے اور کرناٹک کے20اضلاع میں اے پی آرسی کی شاخیں قائم ہیں اور 10اضلاع میں ورکشاپ منعقد کئے گئے ۔ دیگر اضلاع میں بھی ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے میڈیا کانفرنس میںآرٹی آئی جانکار شیخ شفیع احمد سوشیل ورکر اور ویلفیر پارٹی آف انڈیا بنگلور ڈسٹر کٹ کے سکریڑی محمد فضل وغیرہ بھی حا ضر تھے۔