Search results
Search results for ''
News Categories
پاکستان: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر عائشہ ملک نے لیا حلف
اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے پیر کو پاکستان کے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف لیا۔ جیو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ کو حلف دلایا۔ اس موقع پر پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر نامزد جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے دیگر جج بھ
ممتاز عالم دین، مفکر ومصنف مولانا عتیق الرحمان سنبھلی کا دہلی میں انتقال
مشہور عالم دین اور اسلامی اسکالر مولانا منظور نعمانی کے بڑے صاحبزادے مولانا عتیق الرحمان سنبھلی کا کل دہلی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 96 برس تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ان کی تدفین اور نماز جنازہ آج سنبھل میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔
پنجاب میں 65 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی BJP ، سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ہوا حتمی فیصلہ
نئی دہلی: پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 (Punjab Election 2022) کے لیے پنجاب این ڈی اے اتحاد (Punjab NDA alliance) میں سیٹوں کی تقسیم ( Seat Sharing in Punjab) کے حوالے سے آج حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب انتخابات میں اس مرتبہ بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور سدیو سنگھ ڈھینڈسا کی پارٹی کے
کرناٹک: اسکول میں مسلم طلبا کے نمازِ پڑھنے پر تنازعہ، تحقیقات کا حکم
کولار: کرناٹک میں ضلع کولار کے ایک سرکاری اسکول میں مبینہ طور پر مسلم طلبہ کو کلاس روم میں ہی نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر ہندو تنظیموں کے احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیش کمار نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے م
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم آرڈن نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دی
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ریڈ الرٹ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اتوار کو اپنی شادی منسوخ کر دی۔ ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں محترمہ آرڈرن کے حوالے سے کہا کہ اومیکرون نے نیوزی لینڈ میں سرحدوں کوتوڑ دیا ہے اور کمیونٹی م
ملک میں کم ہوئی کورونا کی'R-Value'، اگلے 14 دن میں پیک پر ہوگی کورونا کی لہر
نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن (Coronavirus Infection) کے پھیلاؤ کی شرح بتانے والی 'آر-ویلیو' 14 جنوری سے 21 جنوری کے درمیان مزید کم ہو کر 1.57 رہ گئی ہے اور ملک میں انفیکشن کی تیسری لہر (Corona third Wave in India) کے آنے والے پندرہ دنوں میں اپنے عروج پر پہنچنے کا امکان ہے ۔ یہ جا
سعودی عرب: دو برس بعد اسکولوں میں واپسی پر طلبہ کا اظہارِ مسرت
الریاض: سعودی عرب میں دو برس تک آن لائن پڑھنے والے بچے اپنی اسکول کی نشستوں پر واپس لوٹ رہے ہیں تو ان کے چہرے کھلے ہوئے ہیں اور ہونٹوں پر مسکراہٹ رقص کر رہی ہے۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس حوالے سے پرائمری اور کے جی لیول کے متعدد ننھے طل
اب گاندھی جی کی پسندیدہ دھُن بیٹنگ ریٹریٹ سے ہٹانے پر تنازعہ، کانگریس نے کہا- ’باپو کی وراثت کو مٹانے کی کوشش’
نئی دہلی: یومِ جمہوریہ کے بعد منعقد ہونے والی ’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ تقریب سے ’ابائیڈ وِد می‘ دھن کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔ دراصل یہ دھن مہاتما گاندھی کی پسندیدہ دھن ہے اور کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی باپو کی وراثت کو مٹانے کی کوش
مودی حکومت نے 4 کروڑ لوگوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا: راہل گاندھی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں، وہ ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مو
پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے مشیر محمد مصطفیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج، اشتعال انگیز تقریر کا ہے الزام
چندی گڑھ: پنجاب میں 20 فروری کو اسمبلی انتخابات (Punjab Elections 2022) ہونے ہیں۔ اس درمیان پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) کے قریبی اور ان کے مشیر محمد مصطفیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ محمد مصطفیٰ (Mohammad Mustafa) نے مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کا استعمال کی
مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹایا گیا تھا، برطانوی رکن اسمبلی
لندن: برطانیہ کی رکن اسمبلی نصرت غنی نے کہا ہے کہ کنزرویٹو حکومت نے مجھے فروری 2020 میں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹا دیا تھا۔ برطانوی اخبار ’’سنڈے ٹائمز‘‘ کے مطابق سابق جونیئر ٹرانسپورٹ منسٹر نصرت غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ دو سال قبل ان سے وزارت کا عہدہ صرف اس لیے لے لیا گیا تھا کیوں
'ابائیڈ ود می' کی جگہ اب بجے گی 'اے میرے وطن کے لوگوں' کی دھن، یہ ہے اس کے پیچھے کی وجہ
نئی دہلی: 22 جنوری ، 2022 (ایجنسی) اس سال 29 جنوری کو ہونے والے بیٹنگ دی ریٹریٹ پروگرام میں 1950 کے بعد پہلی مرتبہ روایتی عیسائی گانا 'ابائیڈ ود می' کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ فوج میں 'انڈینائزیشن' کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کے تناظر میں اب مشہور دھن کی جگہ اب حب الوطنی سے لبریز ہندی گیت 'اے میرے وطن کے لو
ہندوستان میں ہی ہوگا آئی پی ایل کا انعقاد، لیکن میدان پر نہیں نظر آئیں گے ناظرین
نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 کا انعقاد ہندوستان میں ہی ہوگا۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر میدان پر ناظرین کو آنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ کورونا کے سبب آئی پی ایل 2020 کا انعقاد ابو ظہبی میں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال پہلے مرحلے کے بعد اس لیگ کو ابوظہبی لے کر جانا پڑا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے ب
ایس پی سے جھٹکا لگنے کے بعد اویسی کو ملے نئے ساتھی ، جانئے کس کے ساتھ ہوا اتحاد
لکھنؤ : اتر پردیش اسمبلی انتخابات (UP Election 2022) کے لئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کو آخر کار کچھ اتحادی مل گئے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے آج اترپردیش میں بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، ریلی اور روڈ شو پر جاری رہے گی پابندی
نئی دہلی : الیکشن کمیشن (Election Commission) نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں انتخابی ریلی، روڈ شوز اور جلوس پر پابندی برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کورونا ویکسینیشن کی صورتحال کے
گوا میں ’دَل بدلو‘ لیڈروں کی تعداد جان کر آپ حیران ہو جائیں گے، اے ڈی آر کی رپورٹ جاری
اسمبلی یا لوک سبھا انتخاب سے پہلے سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا اب ایک عام بات بن گئی ہے۔ اس سلسلے میں اے ڈی آر نے گوا کے تعلق سے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ بہت حیران کرنے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوا میں کم از کم 24 اراکین اسمبلی (جو کہ 40 رکنی ریاستی اسمبلی کی کُل
امر جوان جیوتی کو بجھانا ان بہادروں کی ہمت اور قربانی کی توہین ہے ، کانگریس
انڈیا گیٹ پر امر جوان جیوتی کی لو کو آج سہ پہر ایک عظیم فوجی تقریب میں نو تعمیر قومی جنگی یادگار میں ضم کر دیا گیا۔ ایئر مارشل بل بھدر رادھا کرشنا نے تقریب کی صدارت کی۔ شہید فوجیوں کے اعزاز میں روشن کی گئی اس لو کے انضمام کی سیاسی مخالفت بھی ہوئی۔ اس دوران یوتھ کانگریس نے قومی جنگی یادگار میں امر
ممبئی: فلک بوس عمارت میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ، 7 افراد ہلاک، 15 جھلسے
ممبئی: جنوبی ممبئی کے تاردیو علاقے میں واقع 20 منزلہ فلک بوس عمارت کملا بلڈنگ میں سنیچر کی صبح تقریباً 7.30 بجے آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیا اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہ