بھٹکل میں نچلی سطح پر پرواز کرنے والے طیارے سے عوام میں تشویش، حکام نے حقیقت واضح کردی
۰۶:۴۶شام جمعہ ۲۲ مئی ۲۰۲۶
بھٹکل: شہر اور اطراف میں گزشتہ دو دنوں سے نچلی سطح پر پرواز کرنے والے طیارے کو لے کر عوام میں تجسس اور تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس طیارے کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ طیارہ دراصل جیولوجیکل سروے آف انڈیا (GSI) کی جانب سے کیے جا رہے ایک سائنسی سروے کا حصہ ہے، جس کا مقصد زمین کے اندر موجود معدنی ذخائر کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس سروے کے لیے جدید آلات سے لیس Cessna Caravan 208B طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے، جو کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے جغرافیائی معلومات جمع کرتا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ مکمل طور پر سرکاری منظوری کے ساتھ جاری ایک سائنسی عمل ہے اور عوام کو گھبرانے یا افواہیں پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرناٹک کے مختلف اضلاع میں یہ فضائی سروے جاری ہے اور آئندہ چند ہفتوں تک اس طرح کی پروازیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور اس سروے کو لے کر کسی قسم کی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔
ویڈیوز
مضامین
رام مندر میں چندہ چوری سے مقامی روزگار ٹھپ، سنگھ پریوار کو دھچکہ...سہیل انجم
۰۷:۴۸شام اتوار ۵ جولائی ۲۰۲۶
سلطانی محلہ ایک عظمت رفتہ اور آج کی ضرورت۔۔۔از: ریاض الرحمٰن اکرمی (بیسویں قسط)
۰۹:۰۳شام بدھ ۱ جولائی ۲۰۲۶امریکہ ایران معاہدے کے شور میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کو بھلا دیا گیا...از:سہیل انجم
۰۹:۵۶شام اتوار ۲۱ جون ۲۰۲۶