شاہین باغ دھرنے میں شریک نوزائیدہ کی موت پرسپریم کورٹ برہم ، کہی یہ بڑی بات

12:11PM Mon 10 Feb, 2020

شاہین باغ میں جاری دھرنے میں شرکت کے بعد ماہ کے نوزائیدہ بچے کی موت کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے پیر کو سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے ایک تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ حکومت اس بچے کی موت کے لئے کس طرح ذمہ دار ہے؟۔ عدالت نے وکیل کی سرزنش بھی کی۔عدالت نے ریمارکس کیے کہ چار ماہ کا بچہ احتجاج کرنے گیا تھا؟۔ اس معاملے میں اس کی والدہ کی کوتاہی کیوں کو نہیں نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ جو اس چھوٹے سے بچے کو بے حسی کے ساتھ مظاہرے میں لیکر گئی تھیں۔ اس کے بعد ، عدالت نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں جواب دینے کے لیے کہا۔اس سلسلہ میں کورٹ نے ایک نوٹس بھی جاری کردیاہے۔ اس افسوسنا ک واقعہ پر ، عدالت عظمیٰ نے ممبئی کےبہادری ایوارڈ یافتہ کے ذریعہ لکھے گئے خط کی بنیاد پراس معاملہ کاازخود نوٹ لیتے ہوئے سماعت کا آغاز کیا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے آج مظاہروں میں بچوں اور نوجوانوں کی شرکت کو روکنے کے معاملے کی سماعت کی۔ بہادری ایوارڈ یافتہ ، 12 سالہ جین گنارٹن سداورتے (Zen Gunratan Sadavarte)نے ممبئی سے چیف جسٹس بوبڈے کو ایک خط لکھا۔