Search results

Search results for ''


کورونا ٹیسٹ کی ایک منٹ سے بھی کم وقت میں جانچ کرنے والے یو اے ای کے ’جاسوس کتے‘

دبئی (قومی آواز ویب مانیٹ): متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کی سمت میں نئی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ جاسوس کتوں (پولیس ڈاگ) کے ذریعے نئے کورونا وائرس کا پتہ لگانے میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک میں ابھی تک یہ طریقہ کار تجربے اور تربیت کے مرحلے میں ہے۔

بڑی خبر : وزیر داخلہ امت شاہ بھی کورونا کی لپیٹ میں: رپورٹ آئی پوزیٹیو

نئی دہلی : 2 اگست،20 (ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رپورٹ آج اتوار کی شام کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ " میں نے کورونا کی ابتدائی علامات کو دیکھتے ہوئے اپنی جانچ کرو

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کے خرید کے سودے پر لگائی روک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ کو بند کرنے کے انتباہ کے بعد ٹکنالوجی شعبے کی کمپنی مائیکروسافٹ نے اسے ٹک ٹاک (TikTok) خریدنے کے لئے اس کو تیار کرنے والی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ چل رہی بات چیت پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو صحافیوں کو بتا

استنبول :آیاصوفیہ جامع مسجد میں 86 سال کے بعد عیدالاضحیٰ کی پہلی نماز

ترکی کے شہراستنبول میں جمعہ کی صبح ہزاروں افراد نے تاریخی آیا صوفیہ جامع مسجد میں 86 سال کے بعد پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت نے جولائی کے وسط میں ایک عدالتی حکم کے بعد آیا صوفیہ عجائب گھر کو دوبارہ جامع مسجد میں تبدیل کردیا تھا۔ صدر ایردوآن کے اس فی

مسلمانانِ ہند ’احتیاط کا دامن‘ تھام کر منا رہے عیدالاضحیٰ

کورونا وبا کے بڑھتے اثرات کے درمیان ہندوستان میں مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز سخت احتیاطی ماحول میں ادا کی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں قربانی کا عمل بھی بہت احتیاط کے ساتھ اور حکومتی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت جن جن ریاستوں میں عید کی نماز م

چین میں پھر بڑھ رہے کورونا کیسز، 45 نئے معاملے درج؛ پیرو کے حالات تشویشناک

چین سے پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس پر اس ملک نے قابو پا لیا تھا، لیکن ایک بار پھر یہاں انفیکشن کے معاملے بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ چین کے ہیلتھ اتھاریٹی نے ہفتے کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے 45 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 39 گھریلو انفیکشن کے ہیں۔ قومی صحت کمیش

بی جے پی نے رافیل سودے میں گھپلہ کیا ہے، حکومت بدلنے پرجانچ ہوگی: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دفاعی سودے میں گھپلہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سابق صدر بنگارو لکشمن اور اتحادی سمتا پارٹی کی لیڈر جیا جیٹلی کو دفاعی خریداری میں بدعنوانی کے سبب ملنے والی سزا سے واضح ہو گیا کہ بی جے پی سرکار میں جوابدہی اور شفافیت نہیں

یو جی سی نوٹیفکیشن: سپریم کورٹ میں سماعت دس اگست تک ملتوی

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ کورسس کے آخری سال کے امتحانات 30 ستمبر تک منعقد کرنے کے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کے گزشتہ چھ جولائی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا، دنیا کے کئی خطوں میں محتاط طریقے سے منائی گئی عید

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ انتہائی محتاط طریقے سے ادا کی گئی۔ اب حجاج جانور کی قربان دیں گے۔ یہ عمل تین روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران میں حجاج کرام اپنے سر منڈوائیں گے اور کعبۃ اللہ کا آخری طواف ’’طواف زیارہ‘‘ کریں گے اور

خوش خبری! کووڈ۔ 19 کی یہ ویکسین بندروں پر کامیاب، انسانوں سے ایک قدم دور

واشنگٹن۔ عالمی صحت تنظیم بھلے ہی کہہ رہی ہو کہ ابھی کچھ وقت کے لئے دنیا کو کورونا وائرس (Coronavirus)  کے ساتھ جینا سیکھ لینا چاہئے لیکن اس کی ویکسین بنا رہی ٹیموں سے بھی اچھی خبر آ رہی ہے۔ دنیا بھر میں تقریبا 25 ویکسین ہیومن ٹرائل کے دور میں ہیں جن میں سے دو ہندستان کی ہیں۔ دنیا بھر میں ایسی کئی و

طلاق ثلاثہ سے متعلق قانون کو ایک سال مکمل، مختار عباس نقوی نےکہا- مودی حکومت نے مسلمان خواتین کے وقارمیں اضافہ کیا

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز کہا کہ مودی حکومت ’سیاسی استحصال‘ نہیں بلکہ 'جامع اور با اختیار بنانے کے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے اور طلاق ثلاثہ کو ختم کرکے مسلم معاشرے کی نصف آبادی کیلئے وقار واحترام، تحفظ اور مساوات قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ مختار عباس نقوی نے ’مس

کرناٹک میں اب نہیں رہے گا مزید سنڈے لاک ڈاؤن: یکم اگست سے رات کا کرفیو بھی ہوگا ختم

بینگلورو: 31 جولائ 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو/آئی اے این ایس) ان لاک 3 کے تحت دی گئی چھوٹ کے مطابق ریاست میں اب مزید سنڈے لاک ڈاؤن نہیں رہے گا اور یکم اگست سے رات کا کرفیو بھی نافذ نہیں ہوگا۔ ریاستی چیف سکریٹری مسٹر وجئے بھاسکر نے جمعرات کو اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 اگست سے مزید چھوٹ

ساحلی کرناٹک میں عیدالاضحی کا پہلا دن مکمل: سرکاری ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے عوام نے ادا کی مساجد میں ہی دوگانہ

بھٹکل: 31 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک میں آج بارش اور کورونا کی مہاماری کے دوران عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مکمل ہوگیا ہے۔ کورونا انفیکشن کے خطرے اور ریاست میں بڑھ رہے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق مسلمانوں نے محدودو تعداد کے ساتھ جمعہ

بینگلورو میں پرائیویٹ اسپتال نے تھمایا کورونا مریض کو 5 لاکھ کا بل، ریاستی وزیر ناراض

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان ایک پرائیویٹ اسپتال کے ذریعہ کووڈ-19 مریض کو من مانہ بل تھمانے کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگلورو واقع پرائیویٹ اسپتال نے 64 سالہ ایک مریض کو 5 لاکھ روپے کا بل دیا جس کا علاج گزشتہ 3 جولائی سے چل رہا ہے۔ اس تعلق سے جب سوشل

خطبہ حج: دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان

مکہ مکرمہ: کورونا سے متاثر ماحول میں دوران حج یہاں مسجد نمرہ میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں کہا کہ دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ویسے تو انسان کے لیے مشکل نہیں آسانی چاہتا ہے لیکن قرآن میں ہے کہ معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے۔

بنگلورو کا کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن جعفر شریف کے نام سے منسوب ہوگا ، مہانگر پالیکے میں قرار داد پاس

بنگلورو کے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو مرحوم سی کے جعفر شریف کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی)  میں قرار داد منظور کی گئی ہے ۔ 28 جولائی 2020 کو ہوئی مہانگر پالیکے کی کونسل میٹنگ میں بغیر کسی مخالفت کے یہ قرار داد منظور

کورونا پر نئی تحقیق نے دی کچھ راحت، 9 دن بعد مریض سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ نہیں!

پوری دنیا میں کورونا وبا نے اپنا قہر جاری رکھا ہوا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے لگاتار کوششیں ہو رہی ہیں اور تحقیقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان کورونا پر ہوئی ایک نئی تحقیق نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ برطانیہ میں ہوئی اس تحقیق کے دوران پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کا مریض 9 دنوں کے بعد انفیک

لبیک اللہم لبیک: آج وقوف عرفہ، عازمین حج میدان عرفات میں جمع، کل دی جائے گی قربانی

کورونا وبا کے پیش نظر انتہائی سخت احتیاطی اقدامات کے درمیان عازمین حج آج میدان عرفات میں پہنچ گئے ہیں۔ یہاں آج حج کا رکن عظیم یعنی وقوف عرفہ ہے۔ سعودی عرب حکومت نے یہاں پہلے سے ہی عازمین حج کے بیچ سماجی فاصلہ رکھنے کا خصوصی انتظام کر دیا تھا اور عازمین کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ وقوف عرفہ کے دو