Search results
Search results for ''
News Categories
ہاتھرس معاملہ: اتر پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے مطالبہ نے زور پکڑا
یمنا ایکسپریس وے پر کل ہوئے ہنگامہ کے بعد ہاتھرس واقعہ کے خلاف مظاہروں اور احتجاجوں کا مرکز دہلی بن رہا ہے۔ آج مہاتماگاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر اس واقعہ کے خلاف دہلی کےانڈیا گیٹ پر مظاہرہ کی اپیل کی گئی ہے ۔ ان مظاہروں کے پیش نظر دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ کے آس پا س کسی بڑے اجتماع پ
’میں دنیا میں کسی سے نہیں ڈروں گا‘ حراست میں لئے جانے کے ایک دن بعد راہل گاندھی کا عزم
نئی دہلی: راہل گاندھی نے عوام کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے جھوٹ کو سچائی سے جیت لینے کا عزم کیا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ ٹوئٹ پرینکا گاندھی کے ہمراہ عصمت دری کی فوت ہو چکی 19 سالہ متاثرہ کے کنبہ سے ملاقات کے ارادے سے ہاتھرس جاتے وقت یمنا ایکسپریس وے پر پول
مسلمانوں کو آر ایس ایس کے قریب لانے کی کوشش، بنگلورو میں منعقد ہوا اہم اجلاس
بنگلورو: نگلورو کے معروف اوقافی ادارے حضرت حمید شاہ کامپلیکس کے اردو ہال میں آر ایس ایس کی شاخ مسلم راشٹریہ منچ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں آر ایس ایس کے نظریات، مقاصد اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے تئیں آر ایس ایس اور مسلم راشٹریہ منچ کے موقف پر روشنی ڈالی گئی۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ ک
کویت: مرحوم امیر صباح الاحمد سپردِ خاک، نئے امیر نواف الاحمد الجابر کی حلف برداری
کویت شہر: کویت کے شیخ نواف الاحمد الصباح بدھ کے روز کویتی قومی اسمبلی کے سامنے دستوری حلف اٹھانے کے بعد امیر کویت کے منصب پر فائز ہو گئے۔ کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح منگل کے روز امریکہ میں انتقال کر گئے تھے جہاں وہ جولائی کے دوران کویت میں آپریشن کے بعد علاج کی غرض سے ہسپتا
ہاتھرس عصمت دری: متاثرہ کے اہل خانہ کو ضلع مجسٹریٹ نے دی دھمکی، کانگریس نے کہا 'شرم کرو یوگی سرکار'
اتر پردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور میڈیا میں کئی ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں جو یوگی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اجتماعی عصمت دری متاثرہ کے اہل خانہ سے سرکاری افسران دھمکی آمیز انداز میں باتیں کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے
توہین عدالت معاملہ: '1 روپے کی سزا' کو پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ میں کیا چیلنج
عدالت عظمیٰ کی توہین سے متعلق ایک معاملہ میں قصوروار قرار دیئے گئے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے اپنے خلاف سنائی گئی سزا کو چیلنج کیا ہے۔ توہین عدالت کا قصوروار پائے جانے کے بعد پرشانت بھوشن کو بطور سزا ایک روپے کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور وقت مقررہ پر انھوں نے اس کی ادائیگی بھی کر
بابری مسجد انہدام سازش کا نتیجہ، اوما بھارتی نے کیا تھا اعتراف: جسٹس لبراہن
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بابری مسجد انہدام معاملہ میں سبھی ملزمین کو باعزت بری کر دیا ہے، لیکن اس فیصلہ پر کئی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ اس درمیان لبراہن کمیشن کے سربراہ جسٹس لبراہن کا ایک بیان سامنے آ رہا ہے جو کافی اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "بابری مسجد کو گرانا ایک سازش تھی اور مج
ہندوستان پر امریکی صدر کے الزامات، کیا اب بھی ’نمستے ٹرمپ‘ کریں گے مودی جی! چدمبرم
نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پی ایم مودی اب بھی اپنے دوست اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعزاز میں 'نمستے ٹرمپ' کا اہتمام کریں گے؟ چدمبرم نے یہ طنز امریکی صدر کی طرف سے ہندوستان پر کورونا متاثرین اور مو
پولیس کی دھکامکی کے بعد سڑک پر گرے راہل گاندھی، دھرنے پر بیٹھے تو حراست میں لئے گئے
نئی دہلی۔ ہاتھرس واقعہ کے متاثرہ کنبہ سے ملنے دہلی سے قافلے کے ساتھ نکلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو یوپی پولیس نے یمنا ایکسپریس۔ وے پر حراست میں لے لیا ہے۔ راہل نے پولیس کی اس کارروائی کی زوردار مخالفت کی اور پوچھا کہ کس قانون کے تحت انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی کی پ
بابری مسجد انہدام معاملہ: مولانا ارشد مدنی کا بڑا سوال- سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھرمجرم کون؟
نئی دہلی: سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد شہید کرنے والے تمام ملزمین کو باعزت بری کردیا ہے، جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ دن کی روشنی میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا، دنیا نے دیکھا کہ کن لوگوں نے اللہ کےگھر کی بے حرمتی کی اور زمی
کوزی کوڈ ہوائی اڈے پر N-95ماسک میں سونا اسمگل کرتے ہوئے ایک بھٹکلی شخص گرفتار
کوزی کوڈ: 30 ستمبر، 20 (ذرائع) کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج بھٹکل کا ایک شخص دو لاکھ کی مالیت کا 40 گرام سونا اسمگل کرنے کے دوران گرفتار ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شخص دبئی سے کوزی کوڈ پہنچا تھا اور اس نے N95 ماسک میں سونا چھپا رکھا تھا۔ خیال رہے کہ کالی کٹ اور تری ونت پورم کے ہوائی اڈوں
سی بی آئی عدالت کا فیصلہ، سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے منافی ہے... سرجے والا
کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا کہ بابری مسجد انہدام کے ملزمین کو رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے منافی ہے، سپریم کورٹ کی 5 رکنی بنچ نے مسجد انہدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ The decision of the CBI court to acquit all the accused in the #BabriMasjidDemo
یوگی استعفیٰ دیں، اس کے بغیر ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف نہیں مل سکتا: کانگریس
ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملہ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکی ہیں اور اب آل انڈیا ویمن کانگریس کی صدر سشمتا دیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "جب تک وزیر
یو پی ایس سی کے پریلمز امتحانات 4 اکتوبر کو ہی ہوں گے: سپریم کورٹ
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہو رہے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پریلمز (پری) امتحانات کو چار اکتوبر سے مزید آگے بڑھانے سے بدھ کو انکار کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے کمیشن کی جانب سے دی گئی دلیلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو پی
سی بی آئی عدالت کا فیصلہ نا انصافی کی تاریخ میں ایک مثال ہے: مسلم پرسنل لا بورڈ
اگر مسجد کی شہادت میں وہاں موجود لوگوں کا کوئی حصہ نہ تھا تو کیا غیبی طاقت نے مسجد کو ڈھادیا؟ نئی دہلی: 30 ستمبر، 20 (پریس ریلیز) بابری مسجد کو شہید کرنے کے سلسلہ میں سی بی آئی عدالت کا فیصلہ آیا اور تمام ملزمین بری کردیئے گئے۔ اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹر
بابری مسجد انہدام کیس میں سبھی32 ملزمین بری: اب آگے کیا ہوگا ، کیا چیلنج دیا جاسکے گا
نئی دہلی: 30 ستمبر، 20 (ذرائع) 28 سال پرانے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی عدالت کا فیصلہ آچکا ہے ۔ عدالت نے اڈوانی ، جوشی ، اوما بھارتی ، کلیان سنگھ ، نرتیہ گوپال داس سمیت سبھی 32 ملزمین کو بری کردیا ہے ۔ جج ایس کے یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد ڈھانچہ منہدم کرنے کا واقعہ پہلے سے
موبائل فون سے دوری ہمیں بے چین کیوں کردیتی ہے؟
لزبن، پرتگال: ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے فون سے دور ہونے پر پریشانی اور اضطراب کے شکار ہوتے ہیں۔ لیکن اگر اسمارٹ فون سے چند لمحوں کی جدائی بھی تکلیف دہ بن جائے تو یہ ایک نفسیاتی عارضے کی وجہ ہوسکتی ہے جسے ’نوموفوبیا‘ کہتے ہیں۔ سائنسدانوں کےمطابق نوموفوبیا شخصیت کی حساسیت اور کسی فعل کے
امریکی صدر ٹرمپ نے 10 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا، نیویارک ٹائمز
واشنگٹن: معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ ارب پتی ہونے کے باوجود انھوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ 2016 میں صدارتی انتخاب م