Search results
Search results for ''
News Categories
ارنب گوسوامی کی عرضی پر فوری سماعت سے دُشینت دَوے ناراض، سپریم کورٹ سکریٹری جنرل کو خط لکھ کر پوچھے کئی سوالات
عدالت عظمیٰ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت عرضی پر 11 نومبر کو سماعت کی، لیکن اس عرضی پر فوری سماعت کے تعلق سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن (ایس سی بی اے) کے سربراہ دُشینت دَوے نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ رجسٹری کے سکریٹری جنر
ارنب کی ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت، وکیل نے مہاراشٹرا حکومت پر اٹھائے سوال
نئی دہلی: ریپبلک ٹی وی نے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کے سامنے سماعت کے دوران مہاراشٹرا کی سرکاری مشینری پر بدھ کو سوال اٹھائے۔ کیس کی سماعت 45 منٹ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندرا بینرجی پر مشتمل ڈویژن بنچ ارنب، نتیش ش
بہار نتائج: نتیش کی قیادت والے این ڈی اے کو ملیں 125 سیٹیں، مہاگٹھ بندھن 110 تک محدود
پٹنہ: الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی کی تمام 243 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ حتمی اعداد و شمار کے مطابق بہار میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے کے کھاتے میں 125 سیٹیں آئی ہیں جوکہ اکثریت کے ہدف 122 سے تین زیادہ
مودی حکومت نے ’ڈیجیٹل میڈیا‘ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت کیا، نوٹیفکیشن جاری
مرکز کی مودی حکومت نے ’ڈیجیٹل میڈیا‘ کے تعلق سے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جاری کردہ ایک نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب ڈیجیٹل میڈیا وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے ماتحت ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا گیا ہے جو فوری اثر سے نافذ العمل ہوگا۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب
دیوالی سے پہلے حل ہوسکتا ہے لداخ تنازع ، ہندوستان اور چین میں ڈس انگیجمنٹ پر اتفاق رائے قائم : رپورٹ
مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع دیوالی سے پہلے حل ہوسکتا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین میں لداخ کے تنازع والی جگہوں سے افواج ہٹانے یعنی ڈس انگیجمنٹ کو لے کر اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے ۔ اس کے تحت دونوں ممالک کی افواج اپریل مئی والی اپنی پرانی صورتحال پر لوٹ جائیں
این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن میں کڑا مقابلہ جاری، حتمی نتائج کے لئے کرنا ہوگا انتظار
بہار اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج کے لئے ابھی کافی انتظار کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی رات گئے تک جاری رہے گی۔ دراصل، کورونا کی وجہ سے گنتی کے ضوابط کو تبدیل کیا گیا ہے۔ این ڈی اے کی برتری کم ہو کر 123 تک رہ گئی ہے جبکہ مہاگٹھ بندھن کی برتری
سیٹیلائٹ کو زمین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، تو ای وی ایم ہیک کیوں نہیں ہو سکتی: اُدت راج
نئی دہلی/ پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹوں گنتی جاری ہے اور اب تک کے رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ڈی اے کی اقتدار میں واپسی ہو سکتی ہے۔ رجحانات میں جے ڈی یو 120 اور مہاگٹھ بندھن کو 110 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی ہے۔ ووٹ شمار کے درمیان کانگریس کے قومی ترجمان ڈاکٹر اُدیت راج
امریکہ کے انتخابات میں 57 مسلم امیدواروں نے لہرایا فتح کا پرچم
واشنگٹن: امریکہ کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے مسلم امریکی امیدواروں میں نصف سے زائد نے کامیابی حاصل کی ہے جو امریکی انتخابات کی تیاری میں نمایاں تبدیلی ہے۔ مسلم گروپوں نے مشترکہ سروے میں کہا کہ 110 مسلم امریکیوں نے مختلف عہدوں کے لئے انتخاب لڑا جن میں سے 57 کامیاب ہوئے۔ کونسل بر
ممبئی: داؤد ابراہیم کی املاک آخرکار نیلام، دہلی کے دو وکلا نے حاصل کیں 6 پراپرٹیز
ممبئی: جرائم کی دنیا کے بادشاہ داؤد ابراہیم کی املاک بلآخر نیلام ہو گئی ہیں۔ دہلی کے دو وکلا نے داؤد کی 6 پراپرٹیز حاصل کی ہیں۔ داؤد ابراہیم کی املاک کی نیلامی کے ذریعے حکومت کو 22 لاکھ 79 ہزار 600 کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ وکیل اجے سریواستو کو داؤد ابراہیم کی دو پراپرٹیز اور وکیل بھوپیندر بھ
ہائی وے اتھاریٹی کے خلاف انوکھا احتجاج : ہوناور کے ماوین گنڈی میں قومی شاہراہ پر لگایا گیا 'لینڈ فور سیل ' کا پوسٹر
ہوناور: 10 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور بینگلور قومی شاہراہ 206 کی خستہ حالت پر ہائے وے اتھارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مقامی لوگوں نے انوکھا احتجاج درج کیا ہے۔ یہاں کے ایک شخص نے ' لینڈ فور سیل' کا پوسٹر ہائی وے کے درمیان میں لگاتے ہوئے ایم ایل اے اور وزیر سے اس پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
Bhatkal to have a renewed cleanliness system by December end: TMC President
Bhatkal: November 10, 2020 (Bhatkallys News Bureau) "There is a lot of work to be done in Bhatkal. But I will start doing important and small tasks on a priority basis in the beginning. I am determined to make Bhatkal a modern city in my tenure." These views were expressed by the newly elected Presi
بھٹکل کو ماڈرن سٹی کا درجہ دینا میرا عزم ہے، دسمبر کے آخر تک بھٹکل میں صفائی کا الگ نظام دیکھنے ملے گا: صدر بلدیہ پرویز قاسمجی
بھٹکل : 10 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "بھٹکل میں ویسے تو کرنے کے کام بہت ہیں۔ لیکن میں شروعات میں اہم اور چھوٹے کاموں کو ترجیحی بیناد پر کرنا شروع کروں گا۔میر ا عزم ہے کہ میں اپنی اس میعاد میں بھٹکل کو ماڈرن سٹی کا درجہ دلا سکوں "۔ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر بلدیہ جناب پرویز قاسمجی صاحب نے
بی جے پی نے ’نمستے ٹرمپ‘ کیا، لیکن امریکہ نے انھیں ’بائے بائے‘ کر دیا: شیو سینا
امریکہ میں صدارتی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور بہار میں اسمبلی انتخاب کے نتائج کل یعنی 10 نومبر کو سامنے آ جائیں گے۔ اس درمیان شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں امریکہ میں ٹرمپ کی شکست اور بہار میں این ڈی اے کی ممکنہ شکست کو لے کر بی جے پی اور پی ایم مودی پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ شیوس
عمرہ بحالی: 4 لاکھ معتمرین کی مسجدِ حرام میں نماز ادائیگی
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک مسجدِ حرام کی 75 فیصد گنجائش استعمال کی جارہی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے اردو ایڈیشن میں حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا
واٹس ایپ میں سات روز بعد میسج غائب ہونے کا نیا آپشن
لندن: واٹس ایپ نے پیغامات کے لیے ایک نیا آپشن پیش کیا ہے جس میں بھیجنے اور وصول کرنے والے کے فون سے پیغامات ازخود سات روز میں غائب ہوجاتےہیں۔ فیس بک نے اس کے لیے ’ڈس اپیئرنگ مسیجز‘ کا آپشن پیش کیا ہے جسے دو ارب صارفین کی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن اس ماہ ک
بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کامتنازعہ بیان- ترنمول ورکروں کو پہنچایا جائےگا قبرستان یا اسپتال
کولکاتا: متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے ورکروں کومبینہ طور پر قبرستان پہنچانے کی بات کہہ کر ایک بڑا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ دلیپ گھوش نے اس دعوے کیساتھ کہ ان کی پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں ’’جمہو
دہلی میں دیوالی سے قبل فضائی آلودگی کی لہر بے قابو
نئی دہلی: دیوالی سے قبل دہلی میں کورونا اور فضائی آلودگی بے قابو ہوتی نظر آرہی ہے اگر یہی حال رہا تو تہوار کے اس موسم میں آئندہ چند دنوں میں کیا حال ہوگا اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ راجدھانی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے آسمان میں کہرے کی چادر کے درمیان سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ دمہ کے مریضوں
ریپبلک اور ٹائمز ناؤ سے عدالت نے مانگا جواب، کہا ’لوگ نیوز چینلوں سے خوفزدہ ہیں‘
نیوز چینلوں پر خبروں کو سنسنی خیز انداز میں پیش کیے جانے پر عدالتی سختی بڑھتی جا رہی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز نیوز چینلوں سے نیوز رپورٹنگ پیمانوں میں اصلاح کرنے کے لیے کہا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ لوگ پریس سے ڈرے ہوئے ہیں اور دوردرشن کا دور موجودہ دور سے زیادہ بہتر تھا۔ جسٹس راجیو شکد