Search results

Search results for ''


میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے مزید 9 مظاہرین ہلاک

رنگون: میانمار میں پولیس نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 9 مظاہرین کی ہلاکت کا واقعہ شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے میں ناکامی پر پولی

’میں نریندر مودی جیسا نہیں، میں جھوٹ نہیں بولتا‘، آسام میں راہل گاندھی نے کیے 5 بڑے وعدے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جمعہ کو دو روزہ آسام دورے پر پہنچے جہاں انھوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تنسکیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بی جے پی آسام کو ناگپور سے چلانا چاہتی ہے، جہاں آر ایس ایس کا ہیڈکوارٹر ہ

’کورونا سے بچاؤ میں دونوں ویکسین محفوظ‘، لوک سبھا میں وزیر صحت کا بیان

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج واضح کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے دونوں ویکسین یعنی ٹیکے محفوظ ہیں اور اس حوالے سے کسی طرح کی کوئی کشمکش نہیں ہونی چاہیے۔ لوک سبھا میں جمعہ کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے بیان میں ک

پہلے دہشت گردی روکو، پھر امن کی بات کرنا، کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستان کو دو ٹوک

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) نے پاکستان کو آئینہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’اسلام آباد منصوبہ بند دہشت گردی دونوں ممالک کے درمیان معمول پر آنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پہلے پاکستان اس پر روک لگائے، پھر امن وشانتی سے متعلق بات چیت کرے‘۔ کیپٹن امریندر سنگھ

شکر منائیے الیکشن ہے، ورنہ 20 دنوں میں پٹرول 4 اور ڈیزل 2 روپے ہو جاتا مہنگا!

گزشتہ تقریباً 20 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، حالانکہ فروری ماہ میں روزانہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامہ کے باوجود مرکز کی مودی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی تھی۔ جیسے ہی چار ریاستوں (مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کی

مسجد نبوی میں ماہ صیام کے دوران نماز تراویح کی ادائی کے لیے پلان تیار

ریاض: الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کل جمرات کے روز 'ماہ صیام برائے سال 1442ھ' کے لیے مسجد نبوی میں نماز ترویح کی بحالی کی خاطر 'مسجد نبوی پریذی ڈینسی ایجنسی' کا پلان منظور کیا ہے۔ مسجد نبوی میں نماز تراویح کے پل

آر ایس ایس نے ’کسان تحریک‘ پر توڑی خاموشی، رپورٹ-2021 میں کہی کئی باتیں!

آر ایس ایس نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ ’ملک مخالف‘ اور ’غیر سماجی‘ طاقتیں مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کا حل تلاش کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں سرگرم ہیں۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی مظاہرہ کا بہت طویل عرصہ تک جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ یہ

شیوراج حکومت نے مدھیہ پردیش کے تین شہروں میں ’لاک ڈاؤن‘ کا کیا اعلان

کورونا کے لگاتار بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے ریاست کے تین بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اندور، بھوپال اور جبل پور شہر میں اتوار کے روز یعنی ایک دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان تین شہروں میں ا

 کرناٹک میں لاوڈ اسپیکر سے اذان پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تبدیل: وقف بورڈ نے کی سرکلر میں ترمیم

بنگلورو: 18 مارچ، 2021 (ذرائع)  کرناٹک میں لاوڈ اسپیکر سے اذان دینے کے معاملے میں کرناٹک وقف بورڈ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک وقف بورڈ نے سرکولر میں ترمیم کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔ اطلاع کے مطابق نماز فجر کی اذان لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ دی جاسکتی ہے۔ کرناٹک وقف بورڈ نے اب وضاحت کی ہے۔ کرناٹک و

اقلیتی طلبا کے لیے مختص بجٹ بغیر خرچ واپس ہونا افسوسناک، مختار عباس نقوی استعفیٰ دیں: مسلم مجلس مشاورت

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے مرکزی وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود و تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے گزشتہ سالوں میں مرکزی بجٹ میں دی گئی مختص رقم کو اقلیتوں کے طلبہ کی تعلیمی ترقی، سالانہ تعلیمی وظیفوں پر خرچ کرنے میں کوتاہی اور بہتر انداز میں اقلیتوں

نشاناتِ انگشت کے نیچے انگلیوں کو حساس بنانے والے اعصاب دریافت

سویڈن: ہماری انگلیوں پر نشانات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چیزوں پر گرفت کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ارتقائی عمل کے تحت ایسا ہی ہوا ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انہی میں ان اعصاب کے سرے ہوتے ہیں جو ہمارے لمس کو اتنا حساس بناتے ہیں کہ ہم معمولی گرمی، ٹھنڈک، نرمی اور سختی محسوس کرلیتے ہیں۔ سویڈن کی ا

سری لنکن حکومت نے شدید تنقید کے بعد نقاب پر پابندی کی وضاحت کردی

کولمبو: مسلمان خواتین پر برقع اور حجاب سے چہرہ ڈھانپنے کی پابندی سے متعلق سری لنکا نے وضاحت کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن حکومت کاکہنا ہے کہ برقعے اور حجاب پر پابندی ’محض تجویز‘ تھی جس کی تاحال منظوری نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ تین روز قبل سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ س

بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں مداخلت پر روس کو نتائج بھگتنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو 2020 کے امریکی انتخاب میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔ امریکی چینل اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جلد ہی دیکھ لیں گے کہ روسی صدر کو امریکی انتخاب پراثرا انداز ہونے کی کوششوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خیال رہے ک

وسیم رضوی کے خلاف کھڑی ہوئی ’ساداتِ بارہہ‘، شیعہ سماج نے مکمل بائیکاٹ کا کیا اعلان

شیعہ سماج میں بے حد مشہور ’ساداتِ بارہہ‘ کہے جانے والے جانسٹھ علاقہ کے لوگ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی سے سخت ناراض ہیں۔ سپریم کورٹ میں قرآن کی 26 آیتوں کو ہٹانے کی عرضی داخل کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف ’ساداتِ بارہہ‘ میں ناراضگی کا یہ عالم ہے کہ شیعہ سماج نے ان کے مکمل بائیکاٹ

فجرکی اذان کولیکروائس چانسلر کےاعتراض پرعلماء کرام نےجتائی ناراضگی،پوچھاکیرتن اورآرتی پرکیوں نہیں ہے اعتراض

لکھنؤ۔ الہ آباد یونیورسٹی ( Allahabad University) کے وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا شریواستو (VC Sangeeta Srivastava) کی جانب سے اذان کو لیکر ضلعی مجسٹریٹ سے کی گئی شکایت پر ردعمل کا ایک سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ شیعہ مذہبی استاد مولانا سیف عباس نے وائس چانسلر کی طرف سے کی گئی شکایت پر کہا کہ صبح کا کیرتن بھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی وزرائے اعلی کے ساتھ کی میٹنگ، کہا۔ چھوٹے شہروں میں ٹیسٹنگ بڑھائیں ریاستیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں کورونا وائرس وبا (Covid-19 pandemic) کے بڑھتے معاملات کے ہش نظر ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ وزیر اعظم مودی نے چیف منسٹروں سے کورونا کے اثرات اور ویکسینیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ کوڈ 19 کے خلاف ہندستان کی لڑائی کی مثال دنیا می

پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں اضافہ سے 18ویں روز بھی راحت، مگر قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی،: بیرون ممالک میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے باجود بدھ کے روز لگاتار 18 ویں دن بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ 69 ڈالر فی بیرل سے نیچے آچکا ہے۔

یواے ای: رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ماہ صیام کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے اقدامات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کا انحصار نئے چاند کی رؤیت پر ہے اور توقع ہے کہ 13 یا 14 اپریل کو اس ماہ مقدس کا آغاز ہوگا۔اس ماہ کے دوران میں افطار