اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول میں سفلی درجات کے طلبہ کے لیے ادبی مقابلوں کا انعقاد


بھٹکل: 12 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) میں سفلی گروپ کے مابین ادبی مقابلے منعقد ہوئے جس میں چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کے مابین قرآت حمد ،اردو ،کنڑا،انگریزی زبان کاتقریری مقابلہ کے ساتھ دینیات تقریر کا بھی مقابلہ ہوا ۔
اس نشست کاآغاز محمد مستقیم ابن غوث کھومی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا مہمانوں کااستقبال جناب عبدالناصر خان نے کیا تو مہمان خصوصی کا تعارف مولاناسید مبشر برماور ندوی نے کیااسکے بعد مقابلوں کا آغاز ہوا ان جملہ مقابلوں میں 25طلباء نے حصہ لیا۔
مقابلے کے بعد مہمان خصوصی مولویعبدالمغنی اکرمی ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا ادب کرنے کی ترغیب دی۔
صدراجلاس جناب عبدالرشید مرزانکر نے صدارتی خطاب میں جملہ شریک طلباء کو مبارکباد دی اور علم کے حاصل کرنے میں محنت کرنے کی ترغیب دی ۔مولوی رضی احمد ندوی کے کلمات تشکر پر جلسہ اختتام کو پہنچا جلسہ کی نظامت عبدالحفیظ ندوی نے کی ۔
