Riyazur Rahman Akrami Article

Riyazur Rahman Akrami Nadwi

Published in - Other

07:43PM Fri 16 Jan, 2026

"دوبارہ جئیں گے یہ دیوار ودر"

 

ادارۂ ادبِ اطفال بھٹکل نے جب سے نشیبی علاقے کے بچوں کی تربیت کے لیے کاروانِ اطفال اور لائبریری کا قیام عمل میں لاکر سلطانی محلہ کو مرکز بنایا جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں بچوں کے علمی و ادبی ذوق کو پروان چڑھانے کی قابلِ تحسین کوششیں جاری ہیں۔ ادارے کی سرپرستی میں ہونے والی سرگرمیاں بچوں کو کتاب سے جوڑ کر مطالعے کی عادت  اور فکری صلاحیتوں کونکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک مضبوط تعلیمی و ادبی تحریک کی بنیاد بن چکی ہیں اور جن کے ثمرات ہونہار بچوں کی نمایاں کامیابیوں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

    اسی سلطانی محلہ کے چشم و چراغ صدر ادارۂ ادبِ اطفال بھٹکل حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ابن عبدالرحیم رکن الدین (جوسو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں )کی سرپرستی میں ادارہ ادبِ اطفال کی سرگرمیاں نہایت کامیابی سے جاری ہیں۔

 

ان ہی کی نگرانی میں بھٹکل کے معروف شاعر ڈاکٹر محمد حسین فطرت کے نام سے منسوب بچوں کی فطرت لائبریری کا افتتاح 3 ربیع الثانی 1442ھ مطابق 19 نومبر 2020ء بروز جمعرات مولانا حذیفہ وستانوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ یہ لائبریری بچوں کے لیے ایک شاندار اور روشن علمی تحفہ ثابت ہوئی ہے۔

یہ لائبریری اپنے منفرد رنگ و آہنگ، دلکش کتابوں اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کے دلوں کو مسرور کرتی ہے۔ یہاں نہ صرف مطالعے کا ذوق پروان چڑھایا جاتا ہے بلکہ نوخیز ذہنوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور اظہارِ خیال کا حوصلہ بھی پیدا کیا جاتا ہے۔

مطالعہ بیداری مہم کے تحت سلطان محلہ کے ہونہار بچوں نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جس پر نہ صرف محلہ بلکہ پورا نشیبی علاقہ فخر کرسکتا ہے۔

مہم کے پہلے انعقاد میں زیدان ابن مظفر عالم محتشم نے پانچ سو سے زائد کتابیں پڑھ کر اول نمبر حاصل کیا۔ اسی روایت کو مزید مضبوط کرتے ہوئے دوسری مرتبہ مطالعہ بیداری مہم میں سلطان محلہ ہی کے ایک اور درخشندہ ستارے، ننھے قاری عبداللہ وارف ابن مولانا عبدالمحیط خطیب نے پانچ سو سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اور اس سال بھی بابت 45-1446ھ مطابق 24-2025 ء کو392کتابیں 28812 صفحات کا مطالعہ کرکے فخر اطفال ایوارڈ کے حق دار بنے۔

 ان کی یہ کامیابی اس امر کا اعلان ہے کہ مطالعہ انسان کی فکری پرواز کو بلند کرتا ہے اور بچوں کے ذہنوں میں نئی دنیا آباد کرتا ہے۔

ان کے یہ قابلِ تحسین کارنامے نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ کتابوں سے دوستی کرنے والے بچے ہی آنے والے زمانے کے حقیقی معمار بنتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ سلطانی محلہ کے درج ذیل بچوں نے کتابوں کا مطالعہ کرکے کتاب دوستی کا بہترین ثبوت پیش کیا ۔

1) محمد أحمد ابن مولانا عبدالرحیم کے =336 کتابیں

2) عبداللہ ابن عبدالباسط سدی باپا کتابیں= 250

3) سید بلال سید آدم یس جے کتابیں= 290

4) سید عثمان ابن سید آدم یس جے=247 کتابیں

5) محمد تائب حسن ابن تمیم رکن الدین =237 کتابیں 

6) عبد الرشید ابن مظفر عالم محتشم کتابیں= 136

7) عبداللہ ابن مولانا ابوبکر تونسےندوی= 130 کتابیں

8) احمد سعود ابن مولانا محمد ثاقب قاسمجی=153 کتابیں

9)  محمد قاسم ابن محمد فہیم شنگیٹی =120کتابیں

10) عبداللہ ابن نور الامین شیخ=111 کتابیں 

11) عبدالقادر ظفیر ابن حسین مصدیق ھیجب =104 کتابیں 

12)‌ عبداللہ ابن مولانا محمد ثاقب قاسمجی ندوی= 108 کتابیں

13) علی ابن محمد عقیل لکی =

کتابیں 127

14) احمد ابن محمد صادق خلیفہ =210 کتابیں 

 15) محمد زیان ابن حسین  مصدق ھیجب = کتابیں107

16) محمد آھل ابن محمد اظہر جبالی= 341 کتابیں

17) محمد فاروق ابن حسن رشاد رکن الدین= 145کتابیں 

18) ہدایت اللہ ابن محمد انصار ائیکری =110 کتابیں

19) ابراہیم غانم ابن عبدالقادر جیلانی محتشم=105 کتابیں

20) عبدالرحمن واقد ابن عبدالمحیط خطیب ندوی=160 کتابیں

 

   ادارہ ادبِ اطفال نے مطالعے کی محبت بچوں کے دلوں میں بٹھا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ کاروانِ اطفال کلاسز کا آغاز بھی بچوں کی فطرت لائبریری سے کیا گیا جس‌کو بانی جنرل سیکریٹری ادارہ ادب اطفال بھٹکل مولانا عبداللہ غازی دامدابو ندوی صاحب اور دیگر ذمہ داران‌ نے کاروان اطفال کلاسس کے نظام کو پسند فرمایااور بچوں کی مولانا عبدالباری لائبریری میں بھی جاری کیا گیا ۔

الحمدللہ، آج یہ نظام ایک تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے، جو نہ صرف بچوں کو علم و ادب سے جوڑ رہا ہے بلکہ ان کے ذوقِ مطالعہ اور تخلیقی رجحانات کو ایک نئی سمت دے رہا ہے۔

اسی طرح سلطانی محلے کے مشہورخوش نوا  کنوینرِ کہکشاں مولانا زفیف ابن زبیر شنگیری ندوی کو ادارۂ ادبِ اطفال بھٹکل کی جانب سے بچوں کے کتاب میلے3تا 9 فروری 2023 ء کے موقع پر ستارۂ کہکشاں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مزید برآں، انہوں نے کہکشاں یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی خوش نوائی کاجادو بکھیر کر سامعین کے دلوں میں خاص مقام حاصل کیا، جو ان کی ہمہ جہت ادبی و فنی خدمات کا خوبصورت اعتراف ہے۔

آخر میں راقم سلطان محلہ کا ایک فرد ہونے کی حیثیت سے ادارۂ ادبِ اطفال بھٹکل اور اس سے وابستہ تمام ذمہ داران سرپرستوں اور معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے بچوں کی فطرت لائبریری کے لیے پورے نشیبی علاقے میں سلطانی محلہ کا انتخاب کیا۔ ان کی مخلصانہ کاوشوں نے بچوں کو علم، ادب اور مطالعے کی روشنی سے منور کیا، جس سے نہ صرف محلہ کا نام روشن ہوا بلکہ نئی نسل کو ایک روشن سمت بھی ملی۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید ترقی عطا کرے۔ آمین