خبر لیجے زباں بگڑی۔۔۔ پھولوں کا گلدستہ۔۔۔ تحریر: اطہر علی ہاشمی
کہ ’’کلونجی موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے‘‘۔ حدیث اور اس کے ترجمے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہاں ’علاوہ‘ کے استعمال سے یہ مفہوم نکل رہا ہے کہ کلونجی موت کا علاج بھی ہے۔ جب کہ یہاں ’سِوا‘ کا محل تھا۔ بات شاید انگریزی میں سمجھانا آسان ہو۔ انگریزی میں ’علاوہ‘ کا مطلب ہے "MORE OVER" یعنی مزید برآں۔ ’سِوا‘ کا مطلب انگریزی میں "EXCEPT" ہے۔