اردو کی ترویج و ترقی کا ایک باب بھٹکلیس ڈاٹ کام۔۔۔از:فاروق شابندری

(بھٹکلیس کے اردو آڈیو ایپ کی تقریب رونمائی کے موقع پر جناب فاروق شابندری المعروف نقاش نائطی (ابن بھٹکلی) کی دلکش تحریر)
اردو کی ترقی و ترویجو ترقی اور معاشرے کی تشکیل وتعمیر میں ایک روشن باب جناب محسن شاہ بندری (المعروف کمپیوٹر محسن) ہیں، جو سائیبر میڈیا کی فحاشی اور عریانیت کے اس گھٹاٹوپ اندھیرے میں روشن جگنو بن کر شر کی اندھیاری کو نورانیت میں تبدیل کرنے میں منہمک ہیں، جنہوں نے اپنے ایک رفیق المحترم عبدالمتین منیری صاحب کو ساتھ لیکر بھٹکلیس ڈاٹ کے نام سے ایک ویب سائٹ شروع کی تھی بھٹکلیس ڈاٹ کام ویب میں محفوظ سینکڑوں علماء ومفکرین کی نایاب تقاریر اور انٹرویوز علم وفکر کا ایک انمول خزانہ ہیں جس سے چہار دانگ عالم فیض یاب ہورہا ہے ، جنکی سرگرمیاں اور ایکٹیویٹس متنوع ہیں اور مختلف زبانوں میں ہیں بالخصوص اردو، نائطی (آل عرب ساکن ہند کی زبان) اورانگریزی میں، بیسیوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آپ کی ویب سائٹ بھٹکلیس کے ذریعے بڑی بڑی کمپنیوں میں روزگار فراہم ہوا ہے . بھٹکلیس ڈاٹ کی خدمات کو عالمی سرچ انجن گوگل نے بھی سراہا ہے ۔گوگل کے ویب پیچ پر اردو آڈیو ویڈیو ٹائیپ کرتے ہی بھٹکلیس کا نام نمودار ہوجاتا ہے۔ بھٹکلیس سائبر ورلڈ میں سابقہ بیس ایک سال سے اردو زبان میں دین اسلام کی ترویج میں منہمک ہے۔ بھٹکلیس آڈیو وڈیو خزانہ میں تقریبا تمام ہند و پاک کے نامور شعراء کرام کے کلام، خود انکی آواز میں محفوظ ہیں۔ آج سے بیس تیس سال پہلے جب یورپ و امریکہ میں مصروف معاش ہندو پاک بنگلہ دیش کے تارکین، دین اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے تھے تو اس وقت ان کے پاس معتبر نام بھٹکلیس ہی کا ہوا کرتا تھا۔ ربع صدی قبل سے بھٹکل کے نامور خطیب کے جمعہ خطبہ اور اردو تقاریر بھٹکلیس پر براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوا کرتے تھے۔ یہاں اس واقعہ کا تذکرہ کرنا ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ بھٹکل کے ایک نامور خطیب جامع کبیر المحترم مرحوم مولوی عبدالباری صاحب علیہ الرحمہ پندرہ ایک سال قبل رمضان المبارک حرم مکی میں معتکف تھے۔ تلاوت قرآن سے فارغ ہوکر سستا رہے تھے کہ پاس ہی بیٹھے ہند و پاک کے ایک معمر صاحب ریش سے علیک سلیک ہوئی، تعارف پوچھنے پر ان صاحب نے کہا کہ وہ پاکستان سے ہیں اور ایک لمبے عرصہ سے یورپ میں مستقل سکونت پذیر ہیں۔ وہاں یورپ میں اسلام پر عمل آوری کوئی دقت پیش آتی ہے یہ پوچھنے پر انہوں نے کہا ۔ وہاں مذہبی آزادی ہے لیکن شروع شروع میں اسلامی معلومات حاصل کرنے میں دشواری آتی تھی لیکن سائیبر میڈیا پر کچھ سالوں سے، جب جنوب ہندستان کے کسی بھٹکل گاؤں کے خطیب مولوی عبدالباری ندوی کا جمعہ خطبہ اوراردو تقاریر براہ راست نشر ہونے لگی ہے۔ تو اسلام کے بارے میں کافی معلومات ملنے لگی ہیں۔ یورپ کے اکثر گھرانوں میں عورتیں بھٹکلیس کے جمعہ خطبے پابندی سے سنتی ہیں۔ اس پاکستانی بزرگ کو اس بات کا پتہ تھوڑی نہ تھا کہ جس شخض کے منھ پر ہی بھٹکلیس اور خطیب کے خطبہ کی تعریف کر رہا تھا وہ انہی سے ہم کلام ہے۔
بھٹکلیس کی اردو آڈیو ایپ کی رونمائی کے موقع ہم جناب محسن کمپیوٹر شاہ بندری اور جناب مولانا عبدالمتین منیر ی صاحب کے آڈیو ذخیرہ، جنکی سالہا سال کی کوششوں کا نتیجہ ہے دونوں کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دست بدعا ہیں کہ اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
ابن بھٹکلی


