زنجیر کی شکست ( مولانا محمد رفیق قاسمی کی وفات)۔۔۔ تحریر: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام قاسمی
آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسہ فرقانیہ گونڈہ (یوپی) میں ہوئی _ اس کے بعد دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے ، جہاں 5 برس اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے فضیلت کی سند حاصل کی _ مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور سے بھی کچھ فیض اٹھایا _ ان دونوں بڑے مدارس کے جن اساتذہ کرام سے انہیں خصوصی استفادہ کا موقع ملا ان میں دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سید فخر الدین احمد ، صدر المدرسین مولانا محمد ابراہیم ، مہتمم مولانا قاری محمد طیب ، مظاہر علوم کے شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا ، ناظم مولانا اسد اللہ اور استاذ مولانا محمد صدیق صاحب قابلِ ذکر ہیں تعلیم سے فراغت کے بعد مولانا نے کچھ اوقات مدرسہ شمس العلوم ضلع سدھارتھ نگر ، مدرسہ ناصر العلوم گونڈہ ، مدرسہ اسلامی میرٹھ اور جامعہ محمدیہ بلرام پور وغیرہ میں تدریسی خدمات انجام دیں ۔ اس کے بعد جماعت کی سرگرمیوں کے لیے وقف ہوگئے