خبر لیجے زباں بگڑی۔۔۔ ۔’’بے ڑا‘‘ اٹھانا ممکن نہیں۔۔۔ از : اطہر علی ہاشمی
ہیں ’’لالچ بری بلا ہے‘‘۔ اس میں تو صاف صاف بری بلا کہا گیا ہے تو یہ مذکر کیسے ہوگیا! لیکن بری کی صفت ’لالچ‘ کے لیے نہیں ’بلا‘ کے لیے آئی ہے۔ اگر اسے صحیح مانا جائے تو اس کا مطلب کیا ہوگا ’’ہر وقت رونا بری بات ہے‘‘ یا ’’ہر وقت ہنسنا بری عادت ہے‘‘۔ اس سے تو رونا اور ہنسنا بھی مونث ہوگیا۔
’لالچ‘ ہندی زبان کا لفظ اور مذکر ہے۔ سند کے طور پر ناسخؔ کا شعر ہے:۔