ایک قیمتی تاریخی دستاویز۔۔۔ ماہنامہ البلاغ بمبئی کا تعلیمی نمبر ۱۹۵۵۔۔ عبد المتین منیری

Bhatkallys

Published in - Other

11:57AM Sun 7 Mar, 2021

تقسیم ہند کا طوفان گزرنے کے فورا بعد جمعیت علمائے ہند نے مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی کی قیادت میں ہندوستان میں دینی تعلیمی اداروں کی نشات ثانیہ کے لئے ۱۹۵۵ء میں دہلی اور ممبئی میں دو دینی تعلیمی کانفرنسیں منعقد کی تھیں،ممبئی کانفرنس کے کنوینرجناب الحاج احمد غریب سیٹھ مرحوم تھے، اور ان کے خصوصی معاون جناب الحاج محی الین منیری مرحوم۔

اس مناسبت سے انجمن خدام النبی ممبئی کے ترجمان ماہنامہ البلاغ کا ایک خصوصی نمبر نکلا تھا، یہ نمبر ایک تاریخی دستاویز ہے، کیونکہ اس وقت کے تقریبا جملہ دینی تعلیمی اداروں اور جامعات نے اپنی تاریخ پر مبنی  مضامین تیار کرکے اس میں اشاعت کے لئے ارسال کئے تھے۔ مجلہ کی ادارت اس وقت کے مندرجہ ذیل اکابر نے کی تھی۔

مدیر مسئول: جناب محی الدین منیریؒ

ادارہ تحریر: مولانا حامد الانصاری غازیؒ، مولانا قاضی اطہر مبارکپوریؒ،

مولوی عبد الرشید ندویؒ

اس نمبر کے لئے خصوصیت سے مندرجہ ذیل اکابر نے مضامین لکھے تھےَ

۔۱۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد صاحب مدنیؒ

۔۲۔ حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیبؒ

۔۳۔ مجاہد ملت حضرت مولاناحفظ الرحمن سیوہارویؒ

۔۴۔ حضرت مولانا سید مناظر احسن گیلانیؒ

۔۵۔ حضرت مولانا سید محمد میاںؒ

 کچھ عرصہ پہلے ہمیں اس مجلہ کہ ایک غیر معیاری پی ڈیف کاپی دستیاب ہوئی تھی، جسے ہم نے علم وکتاب واٹس اپ گروپ پر پوسٹ کی تھی، لیکن اب ہم نے مجلہ کا ایک نادر ورقی نسخہ حاصل کرکے اس کا ایک معیاری رنگین اور دوسرا بلیک اینڈ وائٹ  فوٹو بنایا ہے، اور ہماری خواہش ہے کہ یہ کسی ملی ادارے سے معیاری انداز سے شائع  ہوکر عام ہو، دیکھئے کب اس کے نصیب کھلتے ہیں۔ تعارف کے لئے مجلہ کے ابتدائی صفحات کی تصاویر منسلک ہیں۔

 https://telegram.me/ilmokitab/