غلطی یائے مضامین۔۔۔ یہ لشکری زبان ہے یا لشکرِ فرنگ؟ ۔۔۔۔ تحریر: ابو نثر
صاحب پر کیا موقوف، اب تو اگر حمید نظامی مرحوم یا ذوالفقار علی بخاری مرحوم بھی عالمِ بالا سے اُتر آئیں اور ہمارے اخبارات کی خبریں پڑھیں یا ہمارے نشریاتی اداروں سے خبریں سنیں اور دیکھیں تو گھبرا کر دوبارہ پرواز کرجائیں کہ یا مظہر العجائب! یہ کون سی بولی یہاں بولی جارہی ہے؟ جس زبان کو اقبال اشہرؔ نے میرؔ کی ہمراز، غالبؔ کی سہیلی اور خسروؔ کی پہیلی قرار دیا ہے، یہ وہ جانِ حیا تو نہیں۔ یہ تو کوئی بے حیا فرنگن ہے۔