بھٹکل میں  مانسون کی شروعات : یو جی ڈی کے ناقص کام کی وجہ سے   اسکولی ٹیمپو سمیت دیگر گاڑیوں کو آمد و رفت میں ہورہی ہے سخت تکلیف

05:00PM Sat 24 Jun, 2023

بھٹکل : 24 جون، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں جمعرات سے  مانسون کا آغاز ہو چکا ہے جس کے بعد سے یہاں  وقفہ وقفہ سے بارش  ہورہی ہے جبکہ کل رات سے آج شام تک زوردار بارش کی وجہ سے یہاں سڑکیں جل تھل ہوگئی ہیں۔ سڑکوں پر پانی اور کیچڑ کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو گزرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہاں بھٹکل کے کئی مقامات پر یوجی ڈی کام کے بعد راستوں کے درمیان مٹی ہونے کے سبب کئی گاڑیوں کے پھنسنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں اسکول کی ٹیمپو بھی شامل ہیں  جبکہ ایک دو مقامات پر مٹی کے دھنس جانے کی وجہ سے عوام پیدل چلنے میں بھی خوف محسوس کر رہے ہیں  اور اس کا ذمہ دار یو جی ڈی کام کرنے والی کمپنی اور انتظامیہ سمیت محلے کے کونسلروں کو  بھی  ٹہرا رہے ہیں ۔ [caption id="attachment_249326" align="alignnone" width="600"] ہندو کالونی[/caption] عوام کا کہنا ہے کہ کمپنی اور انتظامیہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ بارش کے وقت  سڑک کو درست رکھنے کے لیے کس طرح کے انتظامات ہونے چاہئیں اور یہ سب انتظامات بارش سے قبل ہی ہوجانے چاہئیں۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر راستوں کے درمیان میں اسکول ٹیمپو یا کوئی گاڑی پھنس جاتی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان ہوتا ہے تو کیا اس کا بھر پایا انتظامیہ یا کمپنی کرسکے گی ؟ اور اگر بارش کی شروعات میں  ہی یہ حالت ہے تو تیز اور مسلسل بارش کے بعد سڑکوں کا منظر کیا ہوگا؟‎  عوام نے اس موقع پر کونسلروں کو بھی آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ عوامی نمائندے ہیں تو پھر ان کو عوام کی فکر ہونی چاہئے ۔ عوام کا کہنا  ہے کہ انتظامیہ کو عوام کی حفاظت کے تعلق سے پہلے سوچنا چاہئے اور اس طرح کی پریشانیوں سے عوام کو بچانے کے لیے بارش سے قبل ہی تیاریاں ہونی چاہئے۔ [caption id="attachment_249328" align="alignnone" width="600"] مسقط کالونی[/caption]