جامعۃ الصالحات میں کل منعقد ہورہا ہے تقسیم انعامات کا اجلاس : خواتین سے شرکت کی درخواست
02:56PM Sat 19 Nov, 2022

بھٹکل : 19 نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعۃ الصالحات میں ان شاء اللہ کل صبح تقسیم انعامات کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جو کہ کل دوپہر 02:00 بجے سے شروع ہوگا اور مغرب تک چلے گا ۔
اس بات کی اطلاع ناظم اسکول کی طرف سے جاری اخباری کانفرنس میں دی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق یہ اجلاس
جالی روڈ پر واقع جامعۃ الصالحات میں منعقد ہوگا جس میں مختلف درجات عالمیت میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والی طالبات کے درمیان تقسیم انعامات کا سالانہ جلسہ منعقد ہوگا اس کے علاوہ اس میں ڈپلومہ کورس اور مکتب صالحات کے علاوہ عالمیت کے درجات کی طالبات کے دلچسپ پروگرام بھی ہوں گے۔
ناظم اسکول نے طالبات کی خواتین سرپرستان اور عامۃ المسلمات سے اس اہم پروگرام میں شرکت کی درخواست ہے ۔
(نوٹ: ان شاء اللہ واپسی کے لیے سواری کا انتظام رہے گا)