غازی آباد میں شرپسند عناصر نے عمر رسیدہ شخص کی پٹائی کے بعد داڑھی کاٹ ڈالی۔ ویڈیو وائرل
01:59PM Mon 14 Jun, 2021
غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی تھانہ علاقے کے بہٹا حاجی پور کالونی میں شرپسند عناصر نے ایک عمر رسیدہ شخص کا اغوا کر نے کے بعد ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان کی داڑھی کاٹنے کے ساتھ مبینہ طور سے ان سے ’جئے شری رام‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگوائے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگیا ہے۔ وائرل ویڈیو گزشتہ 5جون کا بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کلیدی ملزم پرویش گجر کو گرفتا رکرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس حراست میں موجود پرویش گجر نے ابھی تک اس ضمن میں اپنا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔