بھٹکل کے مشہور کبڈی کھلاڑی منوج نائک کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوا انتقال

01:49PM Tue 21 Sep, 2021

بھٹکل: 21 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل پرشورام ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی منوج نائک دل کا دورہ پڑنے سے  آج کنداپور کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ بھٹکل منکولی میں رہنے والے 31 سالہ منوج نائک کبڈی کے مشہور کھلاڑی تھے اور انہیں دوبار  ریاستی کبڈی  ٹیم میں بھی کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ان کے اچانک انتقال سے ان کے اہل خانہ سمیت دوست احباب سخت رنجیدہ ہوگئے ہیں۔ ان کے انتقال پررکن اسمبلی سنیل نائک سمیت سابق رکن اسمبلی منکال ویدیا، عنایت اللہ شابندری اور دیگر ٹیموں نے بھی افسوس کا ظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔