بھٹکل کے چھ نوجوانوں نے سائیکل پر سوار ہوکر کی مشہور آبشار جوگ کی سیر

04:31PM Mon 17 Aug, 2020

بھٹکل: 17 اگست، 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں چھ نوجوانوں نے سائیکل پر سوار ہوکر مشہور آبشار جوگ کی سیر کی ہے۔ 197 کلو میٹر سائیکل سے طے کرنے پر بھٹکل میں سوشیل میڈٰیا پر لوگ ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس میں سے ایک نوجوان نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کل صبح 6:30 بجے بھٹکل سے جوگ فالس کے لیے نکلے تھے جس کے بعد دیڑھ گھنٹہ درمیان میں سستانے کے لیے گزارنے کے بعد ٹھیک 02:45 کو منزل مقصد تک پہنچے جہاں کچھ دیر تفریح کے بعد عصر کے وقت واپس لوٹے اور رات 09:00 بجے بھٹکل پہنچے۔ ان چھ نوجوانوں میں عمیس کے ایم، وسیم، مقدام، عرش، مستنیر اور فیضان نامی نوجوان شامل ہیں جو مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انسان کو ایک مرتبہ ہمت کرنے کے بعد پھر پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے اگر راستوں کی مشکلات سے کوئی ڈر کر پیچھے ہٹتا ہے تو منزل اس سے قریب ہونے کے بجائے اور دور ہوتی ہے۔