کورونا رپورٹ نیگیٹیو ہونے پر اب متعلقہ شخص کو آئے گا ایس ایم ایس

03:21PM Sun 19 Jul, 2020

بینگلورو: 19 جولائ 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری سرکیولر میں اطلاع دی گئی ہے کہ کورونا کے لیے تھوک کے سیمپل لیے جانے کے بعد جن لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئے گی ان کو بذریعے ایس ایس ایم ان کے موبائل پر کنڑا اور انفریزی زبان میں اطلاع بھیجی جائے گی۔ یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کی ان شکایتوں کے بعد کیا گیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے لیے تھوک کے سیمپل لیے جانے کے بعد لوگوں کو خوامخواہ چار پانچ دن تک انتظار کرکے کورنٹائن سینٹروں میں رہنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ جن افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آتی ہے اور ان میں علامت نہیں ہے یا کم علامت ہے تو ان افراد کا علاج گھروں پر ہی کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے ان دونوں فیصلوں سے عوام کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔