وی دی بھٹکلیس کی طرف سے میونسپال چیف کو دیا گیا میمورنڈم
04:04PM Wed 2 Mar, 2022

بھٹکل : 2 مارچ،2022 (پریس ریلیز) بھٹکل میونسپال کونسل کی عمارت کے احاطے میں آوارہ کتوں کا آنا جانا اور TMC بلڈنگ گے باہر لوگوں کے پیشاب کرنے کے مسٔلے کو لیکر وی دی بھٹکلیس کے وفد نے آج صدر بلدیہ اور چیف افیسر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر وہاٹس ایپ اور دیگر سوشیل میڈیا گروپ و پیج کے ایڈمن جناب ائیکری عبدالباسط نے میونسپال چیف کو بتایا کہ بھٹکل ٹاؤن مونسپل کونسل کی عمارت میں ہمیشہ آوارہ کتّے گھومتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ٹی ایم سی میں آنے والی عورتیں ، بچے وغیرہ دہشت کا شکار ہورہے ہیں جو کہ اچھی چیز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ایم سی کی عمارت کے پیچھے کے حصے میں عمارت کی دیواروں پر کئی سالوں سے کھڑے ہوکر لوگو ں کے پیشاب کرنے کی بھی شکایت کی اور کہا کہ اس سے ایک طرف بدبو پھیل رہی ہے تو دوسری طرف خود ٹی ایم سی کی عمارت کا بھی نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے اس کو جلد حل کرنے کی اپیل کی ۔
اس میٹنگ کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر و اطراف میں صاف صفائی قائم رکھنا میونسپالٹی کا اہم مقصد ہے۔ اگر وہاں پر ہی ایسی گندگی نظر آتی ہے تو اس کا عوام پر غلط اثر پڑ سکتا ہے۔
اس وفد میں جناب مصباح احمد چیڈو باپا۔ مولانا سید زبیر مارکیٹ۔ مولانا سید یاسر برماور، رکن الدین نثار ٹاپ، شابندری نسیم الغنی، اشفاق طاہرہ وغیرہ موجود تھے۔

