ریاستی وزیر کوٹا سری نیواس  بی جے پی امیدوار کی تشہیر کرنے بھٹکل پہنچے: بی جے پی کارکنان نے کیا استقبال

01:39PM Sun 25 Oct, 2020

بھٹکل: 25 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں 28 نومبر کو منعقد ہونے والے مغربی گریجویٹ حلقہ (ایم ایل سی) کے انتخابات کی تشہیر ضلع میں زور و شور سے جاری ہے۔ کل کانگریسی امیدوار ڈاکٹر کبیرپا کی تشہیر کے لیے سابق ریاستی وزیر ایچ کے پاٹل بھٹکل آئے ہوئے تھے جبکہ آج بی جے پی امیدوار ایس وی سنکنور کے حق میں تشہیر کے لیے ریاستی وزیر کوٹا سری نیواس نے ضلع کا دورہ کیا۔ بھٹکل میں واقع بی جے پی دفتر میں انہوں نے پارٹی کی طرف سے کی جانے والے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنان سے اپنے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ ان کی بھٹکل آمد پر ایم ایل اے سنیل نائک اور دیگر پارٹی کارکنان نے شال پوشی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔