سعودی عرب میں جمعرات سے شدید سردی اور بارشوں کا آغاز
02:19PM Wed 20 Jan, 2021
سعودی عرب میں ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ مملکت میں کل جمعرات سے شدید سردی کی لہر شروع ہو رہی ہے۔ سردی کی اس تازہ لہرکے دوران کئی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
سعودی عرب کی القصیم یونی ورسٹی میں جغرافیا اور موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ جمعرات سے تبوک، الجوف، حائل، القصیم، مدینہ منورہ میں شدید سردی کی لہر اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ اگلے مرحلے میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں سے سردی کی لہر شمالی الریاض،وہاں سےشمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔ وہاں سے بارشیں برسانے والے والے بادل طریف، القریات، طبرجل اور حقل کی طرف بڑھے گا۔
ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انوہںنے کہا کہ تازہ سردی کی لہر چند دن تک برقرار رہے گی شمالی علاقے جنوبی علاقوں کی نسبتا زیادہ سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ڈاکٹر المسند کاکہنا تھا کہ سعودی عرب کے نصف جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ شمالی علاقوں میں بھی غبار آلو ہوائوں کے چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی علاقوں کی ہوائیں جنوبی علاقوں کی ہوائوں سے زیادہ سرد ہوں گی۔
البتہ دارالحکومت الریاض میں درجہ حرارت میں کافی فرق ہوگا۔ بدھ کے روز الریاض کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ27 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو اس میں کمی آئے گی اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 16 درجے سینٹی گریڈ ترک ہوگا۔ اس طرح سردی کی لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں 11 درجے سینٹی گریڈ میں کمی آئے گی۔