بھٹکل سرپن کٹہ میں پیش آیا سڑک ھادثہ: بھٹکل کے نوجوان کی ہوئی موت

02:17PM Sun 1 Nov, 2020

بھٹکل:  یکم نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرپن کٹہ کے قریب ساگر روڈ جانے والی سڑک پر آج شام پیش آئے سڑک حادثہ میں 30 سالہ نوجوان  کی اسپتال پہنچنے سے قبل موت واقع ہوئی ہے۔ نوجوان کی شناخت سید ثوبان ایس ایم ابن ایس ایم رضوان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق نوجوان سرپن کٹہ کے قریب بینندور نامی جگہ پر تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا کہ ان کی گاڑی پھسل گئیجس کے نتیجے میں نوجوان کا سر سڑک سے ٹکرا گیا اور بہت سارا خون بہہ گیا ۔ [caption id="attachment_219141" align="alignnone" width="572"] مرحوم ثوبان ایس ایم[/caption] حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد کے تعاون سے منی پال لے جایا جارہا تھا کہ نوجوان نے راستہ پر ہی آخری سانس لے لی۔ اطلاع کے مطابق نوجوان کا مکان نوائط کالونی رفعت ایجنسی سے متصل واقع ہے اور نوجوان کئی سالوں سے ٹیلی کمیونکیشن وغیرہ کی تجارت سے منسلک تھا۔ اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین