روہت شرما کی ضد نے چھینی وراٹ کوہلی سے ونڈے ٹیم کی کپتانی! بورڈ کے سامنے رکھی تھی شرط: رپورٹ

03:54PM Sat 11 Dec, 2021

نئی دہلی: روہت شرما (Rohit Sharma) کو ونڈے ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) حالانکہ ونڈے ٹیم کی کپتانی چھورنے کے حق میں نہیں تھے۔ بی سی سی آئی (BCCI) کی طرف سے انہیں کپتانی چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ جب انہوں نے خود اس کا اعلان نہیں کیا تو بورڈ نے اس بارے میں خود جانکاری دی۔ جنوبی افریقہ دورے (India vs South Africa) سے روہت شرما بطور کپتان ونڈے کی کمان سنبھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے بعد انہیں ٹی-20 ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا تھا۔ پہلی ٹی-20 سیریز میں ٹیم نے نیوزی لینڈ پر 0-3 سے جیت حاصل کی تھی۔ کرک بزکی خبرکے مطابق، روہت شرما (Rohit Sharma) نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ ٹی-20 ٹیم کی کپتانی تبھی سنبھالیں گے، جب انہیں ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی دی جائے گی۔ اس وجہ سے بورڈ کو آخر میں یہ فیصلہ لینا پڑا۔ اس سے پہلے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی (Sourav Gauguly) نے کہا تھا کہ انہوں نے وراٹ کوہلی سے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑنے کی بات کہی تھی، لیکن وہ نہیں مانے۔ اس وجہ سے ٹی-20 اور ونڈے دونوں فارمیٹ کے لئے سلیکٹروں نے ایک ہی کھلاڑی کو کپتانی سونپ دی۔ وراٹ کوہلی نے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ونڈے اور ٹسٹ کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے ہیں۔ ونڈے سیریز سے ہٹ سکتے ہیں کوہلی وراٹ کوہلی نے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ونڈے اور ٹسٹ کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے ہیں۔ اگلا ونڈے عالمی کپ (World Cup 2023) ہندوستان میں ہی ہونا ہے۔ ایسے میں وراٹ کوہلی تب تک ونڈے ٹیم کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے تھے۔ اس درمیان رپورٹس کے مطابق، وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ دورے کے لئے ونڈے سیریز سے ہٹ سکتے ہیں۔ حالانکہ اب تک دورے کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں ہوا۔ 26 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز (India vs South Africa) کے لئے کوہلی کے پاس ٹیم کی کمان ہے۔