اترکینرا ضلع کے ودھان پریشد انتخابات میں بی جے پی کی جیت پربھٹکل میں پٹاخے پھوڑ کر منایا گیا جشن
02:58PM Tue 14 Dec, 2021

بھٹکل: 14 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں ودھان پریشد (ایم ایل سی) کی 25 سیٹوں پر ہوئے انتخابات کی گنتی کے بعد آج نتائج آگئے ہیں۔ جس کے مطابق اتر کینرا میں بی جے پی امیدوار کی جیت ہوئی ہے جو کہ بی جے پی کے لیے بہت ہی بڑی خوشی کی بات ہے۔ اسی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آج بی جے پی کے حامیوں نے بھٹکل شمس الدین سرکل پر پٹاخے پھوڑ کر جیت کا جشن منایا۔
تفصیلات کے مطابق یہاں بی جے پی امیدوار گنپتی الویکر نے کانگریس امیدوار بھیمنا نائک کو183 ووٹوں سے شکست دے کر انتخابات جیت لیے ہیں ۔ انہوں نے 2907 ووٹوں میں سے کل 1514 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مقابلہ میں کانگریسی امیدوار نے 1331 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
شمس الدین سرکل پر آج اس موقع پر بی جے پی لیڈران میں سے سبریا دیواڑیگا، موہن کے نائک، بھاسکر دیومنے، راجیش نائک ، مہیندر نائک ، سنتوش نائک، سریش نائک اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

