چکمگلور: کوویڈ گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کر ’رتھ اتسوا‘ منانے والے پجاری اور دیگر 8 کے خلاف ایف آئی آر

02:26PM Wed 19 Jan, 2022

چکمگلورو: 19 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک پولیس نے کووڈ-19 کے پیش نظر جاری ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’رتھ اتسوا‘ تقریب منعقد کرنے والے ایک پجاری سمیت 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ مذہبی پروگرام کا انعقاد 17 جنوری کو چکمگلور کے کدور تعلقہ کے سکھارایپٹن میں کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے این رمیش نے شری شکونا راگناتھ سوامی مذہبی تقریب اور رتھ اتسو کی تقریب پر پابندی کا حکم دیا تھا، جہاں بھگوان کی مورتی کو ایک پالکی میں رکھا جاتا ہے اور چاروں طرف لے جایا جاتا ہے۔ اس حکم امتناع کے باوجود ہزاروں لوگوں نے مذہبی تقریب میں حصہ لیا اور سبھی پروگرام منعقد کیے گئے۔ ریونیو انسپکٹر جتندر نے اس سلسلے میں سکھارایپٹن تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پجاری کرشن بھٹ کے خلاف بدھ کے روز ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دیگر ملزمین میں نوین، ورون، ریتھو، سندیپ، سچن، گنیش، اُلاس اور نتن شامل ہیں۔ ان سبھی نے مذہبی تقریب کا انعقاد کیا۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔