بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے کل منعقد ہورہا ہے سیرت النبیؐ کا عظیم الشان پروگرام: نعتیہ مقابلہ کا بھی ہوگا انعقاد
02:38PM Thu 20 Oct, 2022

بھٹکل: 20 اکتوبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے کل بروز جمعہ بعد نماز عشاء 08:45 بجے پبلک چبوترے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہورہا ہے جس میں سیرت النبیؐ کے موضوع پر علماء کرام کے مدلل خطابات کے ساتھ ساتھ اسپورٹس سینٹر کے طلبہ کے مابین نعتیہ مقابلہ بھی ہوگا۔
فیڈریشن سے ملی جانکاری کے مطابق‘ ایک شام محسن انسانیت کے نام ’ سے موسوم اس اجلاس میں نعتیہ مقابلے کے ساتھ ساتھ مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اور مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی بھی خطاب فرمائیں گے جس میں وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مخالفین کے اعتراضات کے مدلل جوابات بھی دیں گے۔
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے عوام سے اس اہم اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
