بھٹکل  کے چند اہم مسائل حل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے فیاض ملا نے دیا ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم

04:41PM Thu 3 Feb, 2022

بھٹکل: 3  فروری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل شہر کے چند اہم مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بھٹکل کے مشہور سماجی کارکن اور میونسپالٹی  اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین فیاض ملا نے ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم سونپا ہے جس کی ایک نقل اتر کینرا ضلع کے نگراں کار وزیر کو بھی بھیجی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس میمورنڈم میں  بھٹکل ٹیلفون ایکسچینج اور منی ودھان سودھا کے سامنے عوام کی حفاظت کے پیش نظر ٹرافک پولس کو متعین کرنے،  اٹل جی مرکز میں آدھارکارڈ بنانے کے لیے مزید ایک سنٹر بنانے کی سہولت شروع کرنے،بھٹکل میں ہی آر ٹی اؤ کیمپ منعقد کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی منظوری وتجدید   کا کام کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس کے علاوہ  اس میمورنڈم  میں فیاض ملا صاحب  نے بھٹکل کے سوسگڈی ، نوائط کالونی ، مخدوم کالونی ، وینکٹاپور اور جالی علاقے کے چند مقامات پر کے جے پی معاملات کی تیاری نہیں کیے جانے سے عوام کو نئے گھروں کی تعمیر میں کافی دقتیں پیش آ نے کی شکایت کرتے ہوئے کے جےپی معاملات کو تیار کرکے علاحدہ نقشہ تشکیل دینے کےلئے اقدام کرنے کی مانگ کی ہے۔