کاروار ضلع پنچایت کی عمارت میں لگی اچانک آگ: دفتر میں موجود دستاویزات سمیت کئی اشیاء جل کر خاک
12:43PM Sat 5 Jun, 2021
کاروار: 5 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار ضلع پنچایت کی تین منزلہ عمارت کی نچلی منزل میں آج صبح اچانک لگنے والی آگ سے دفتر میں موجود دستاویزات سمیت کئی قیمتی سامان جل کر خاک ہوگئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکیوٹ بتائی جارہی ہے۔
پنچایت سی او پریانگا کے مطابق نچلی منزل پر آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائیر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی جنہوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کی وجہ سے آگ دوسری منزلوں تک نہیں پہنچ سکی۔
حادثہ کے بعداترکینرا ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے موقع پر پہنچ کر معائنہ بھی کیا ہے۔