تنظیم کی طرف سے عیدالاضحی اور قربانی کے تعلق سے ہدایات جاری: احتیاطی تدابیر اور حکومت کی گائیڈ لائنس  پر عمل کرتے ہوئے عید منانے پر دیا گیا  زور

04:05PM Sat 17 Jul, 2021

بھٹکل:  17 جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل میں 21 جولائی  بروز بدھ سے عیدالاضحی کا آغاز ہونے جارہا ہے  اس کے چلتے مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  قربانی کے تعلق سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس تعلق سے آج مجلس اصلاح و تنظیم میں بعد نماز عصر اخباری کانفرنس منعقد کی گئ تھی جس میں بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عمران لنکا صاحب نے ان حالات میں قربانی اور عید کی نماز کےتعلق سے میڈیا کے نمائندوں کو جانکاری  دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائنس  کے مطابق اس سال عیدگاہ انتظام کمیٹی نے بھٹکل میں عیدگاہ  کے بجائے نماز عید  جمعہ مساجد میں  ادا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس لیے  عوام  حکومت کی ہدایات کے مطابق نماز کے دوران ماسک کو لازمی پہنیں،  نماز کی ادائیگی کے دوران سوشیل ڈسٹنسنگ  رکھیں،ہر مسجد میں تھرمل اسکیننگ کا بھی انتظام کیا جائے اور ساتھ ہی 65 سال سے اوپر اور دس سال سے نیچے کی عمر کے بچوں کو مسجد میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر  قربانی کے تعلق سے بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا  کہ حکومت نے  راستوں اور فٹ پاتھ پر، اسپتال، نرسنگ ہوم  یا اس کے اطراف، اسکول کالج کے صحن میں، کھیل کے میدانوں میں، مذہبی مقامات اور عوامی مقامات اور  پارک  وغیرہ پر قربانی نہ کرنے کی ہدایات دی ہے  اس لیے ان تمام باتوں پر عمل کریں اور  کویڈ کے چلتے جو قوانین بنائے گئے ہیں اس کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے عیدالاضحی کے ایام کو گزاریں اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کی مکمل کوشش کریں۔ واضح رہے کہ بھٹکل جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد،  نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد، موگلی ہونڈا بلال جمعہ مسجد میں صبح ٹھیک سواسات بجے (7:oo بجے)  عید کی نماز پڑھی جائے گی، جبکہ  مدینہ مسجد، نورمسجد، مسجد حمزہ، مسجد ابوذر، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں ساڑھے سات  (7:15)  بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔